خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
صبح صادق کے وقت کا خواب سچا ہوتا ہے : سب سے زیادہ سچا خواب سحری (صبح صادق )کے وقت کا ہوتا ہے ۔أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالأَسْحَارِ۔(ترمذی:2274)قیامت کے قریب خواب سچے ہوں گے : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :جب زمانہ قریب ہو جائے گا تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا۔إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا المُؤْمِنِ تَكْذِبُ۔(ترمذی:2270)ایک اور روایت میں ہے:آخری زمانے میں مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا۔فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا تَكَادُ رُؤْيَا المُؤْمِنِ تَكْذِبُ۔(ترمذی:2291)دن و رات برابر ہوں تو خواب سچے ہوتے ہیں : اِقترابِ زمان کی ایک تفسیر کے مطابق دن اور رات کا ایک دوسرے کے قریب ہونا ہے ، یعنی جب دن اور رات دونوں برابر ہوں تو خواب سچے ہوتے ہیں ۔قَالَ أَبُو دَاوُدَ: إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ يَعْنِي إِذَا اقْتَرَبَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ يَعْنِي يَسْتَوِيَانِ۔(ابوداؤد:5019)نبی کریمﷺکے مبارک خواب نبی کریمﷺکا خواب میں دودھ پینا : نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:میں سو رہا تھا کہ ایک دودھ کا پیالہ لایا گیا ،میں نے اس میں سے پیا (اور اتنا پیا کہ سیراب ہوگیا،ایسا لگ رہا تھا کہ سیرابی میرے ہاتھ پاؤں سے نکل رہی ہے )اور جو باقی بچا وہ عمر بن خطاب کو