خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
میرے خواب کی تعبیر ہے جسے میرے ربّ نے سچ کر دکھا یا ۔﴿هَذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا﴾۔(یوسف :100)اچھے اور سچے خواب اچھے خواب ایک نعمت ہے : اچھے اور سچے خواب جس کو ” الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ “ اور ” الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ “ کہا جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی ایک نعمت ہیں ، نبوّت کے اجزاء میں سے ایک جزء ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ، چنانچہ حدیث میں ہے : نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :اچھے خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں ، پس جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو اُسے چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرے۔الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ۔(سنن الدارمی :2188) ایک حدیث میں اچھے خواب دیکھنے پر خوشی کا حکم دیتے ہوئے آپﷺنے ارشاد فرمایا: اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اُسے چاہیئے کہ خوش ہو اور کسی محبت کرنے والے سے بیان کرے ۔فَإِنْ رَأَى رُؤْيَا حَسَنَةً، فَلْيُبْشِرْ وَلَا يُخْبِرْ إِلَّا مَنْ يُحِبُّ۔(مسلم: 2261)