Deobandi Books

ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

ہم نوٹ :

9 - 50
ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اوران کا علاج
 اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّابَعْدُ
صحبتِ اہل اللہ کے فوائد
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر تم اہل اللہ کے پاس بیٹھوگے، ان کی صحبت میں رہوگے تو اگرتمہیں اللہ کی محبت کی پیاس نہ بھی ہوگی تو پیاس بھی مل جائے گی۔ وہ پیاس بجھانا بھی جانتے ہیں اور پیاس لگانا بھی جانتے ہیں۔ اللہ والے خالی اللہ کی محبت کا پانی نہیں پلاتے بلکہ جن کو اللہ کی محبت کی پیاس نہ ہو ان کو پیاس بھی لگاتے ہیں    ؎
گر تو طالب نیستی تو ہم بیا
اگرتمہیں اللہ کا عشق، اللہ کی محبت کی پیاس نہیں ہے تو بھی میرے پاس آؤ     ؎
تا طلب یابی ازیں یارِ وفا
تاکہ تمہیں بھی اللہ تعالیٰ کی طلب، اللہ تعالیٰ کی تڑپ اور پیاس مل جائے۔ یہ ایسے باوفا دوست ہیں کہ اللہ پاک نے قیامت تک کے لیے ان کی رفاقت کے حسن کو منصوص کر دیا:
وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًاجن کی رفاقت کی اللہ تعالیٰ تعریف کردے، جن کی رفاقت کو اللہ پاک حسین فرمادے ان کو چھوڑ کر کن سے دوستی کررہے ہو؟
علامہ محمود نسفی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر خازن میں لکھتے ہیں کہ جملہ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا میں حَسُنَ افعالِ تعجب میں سے ہے، یعنی مَا اَحْسَنَتْ رَفَاقَتَہٗ یہ حضرات کیا ہی اچھے رفیق ہیں، یعنی اللہ پاک یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ کیا ہی اچھے رفیق ہیں کہ تمہیں ہماری ذات تک لے آتے ہیں، اگر تم ہم کو اچھا سمجھتے ہو تو ان کو اچھا کیوں نہیں سمجھتے؟ جو اچھے تک پہنچادے وہ اچھا نہیں ہے؟ شاعر کہتا ہے کہ     ؎
_____________________________________________
1؎    النسآء:69
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 صحبتِ اہل اللہ کے فوائد 9 1
4 شیخ کا ایک ادب 11 1
5 قصۂ تبریزی رحمۃ اللہ علیہ و رومی رحمۃ اللہ علیہ 12 1
6 علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ 13 1
7 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی شمس الدین تبریزیرحمۃ اللہ علیہسے ملاقات 14 1
8 فیضانِ صحبتِ صالحین 14 1
9 غلبۂ محبت میں سالکین کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت الیٰ اللہ 15 1
10 تبریزی رحمۃ اللہ علییہو رومی رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی ملاقات اورگفتگوئے عاشقانہ 16 1
11 حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ کی صحبت کا فیض 18 1
12 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی صلاح الدین زرکوب رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات اور رفاقت 19 1
13 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات 20 1
14 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کا اپنے مرید حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے والہانہ تعلق 21 1
15 مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات 24 1
16 اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے 24 1
17 ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے 24 1
18 اَمردوں سے جسمانی خدمت لینا سیئہ جاریہ بن جاتا ہے 25 1
19 سماع کی چار شرائط از حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ 25 1
20 اشعار کا حکم 26 1
22 حیض الرجال 27 1
23 سالکین کا راستہ مارنے والی دو چیزیں 28 1
24 امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی اَمارد سے احتیاط 29 1
25 حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی اَمردوں سے احتیاط 30 1
26 اَمردوں سے نظروں کی حفاظت کی تدابیر 31 1
27 ایک شیطانی چال اور اس سے بچاؤ کی تدبیر 32 1
28 ہم جنس پرستی سے بچاؤ کے مضمون کی مخالفت قومِ لوط کا عمل ہے 33 1
29 اَمارد سے بد احتیاطی سالک کی بربادی ہے 34 1
30 بدنظری و عشقِ مجازی سے اجتناب کا انعام 34 1
31 اسبابِ گناہ سے قرب، گناہ میں ابتلا کا ذریعہ ہے 35 1
32 ایک لطیفہ 36 1
33 شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے 36 1
34 بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے 37 1
35 سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا 37 1
36 عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے 38 1
37 مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ 39 1
38 بد احتیاطی کے نقصانات 41 1
39 اللہ والا عالم بننے کے لیے حکیم الامت کے دو نسخے 42 1
40 علمی استعداد کے لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے تین نسخے 42 1
41 بڑے لڑکے اور چھوٹے لڑکے ایک ساتھ تکرار نہ کریں 43 1
42 حضرت والا کی اشاعتِ دین کی تڑپ اور اخلاص 43 1
43 چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے 44 1
44 نفس پر مردانہ وار حملہ کرنا چاہیے 46 1
45 تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل 47 1
46 آیاتِ قرآنیہ سے گمراہ فرقوں کا رد 48 1
47 تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب 49 1
48 نہ لو نامِ الفت جو خود داریاں ہیں 32 1
Flag Counter