Deobandi Books

ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

ہم نوٹ :

49 - 50
ہوں اور شانِ رحمت سے تمہاری تو بہ قبول کرتا ہوں۔ کیوں کہ ایک فرقہ ایسا پیدا ہونے والا تھا جو یہ کہتا کہ اگر بندہ اللہ سے توبہ کرے تو اللہ پر اس کو معاف کر نا واجب ہوجاتا ہے، نعوذ باللہ! لہٰذا بعد میں ایک فرقہ پیدا ہوا جس کو فرقہ معتزلہ کہا جاتا ہے۔ فرقہ معتزلہ یہ کہتا تھا کہ توبہ کرلینے کے بعد اللہ کو اپنے بندے کو قانوناً معاف کرنا ضروری ہے، تو علامہ آلوسی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت فرقہ معتزلہ کا رد ہے کہ میری توابیت قانون اور ضابطے کی پابند نہیں ہے، تو لفظِ تواب کے بعد رحِیم کا نزول فرقہ معتزلہ کے رد کےلیے ہوا ہے، یہ ہے تفسیر روح المعانی۔
تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب
قرآنِ پاک کی تلاوت کے چار فوائد ہوگئے۔ اب قرآنِ پاک کی تلاوت کے تین آداب ہیں:
 نمبر۱)اللہ تعالیٰ کے کلام کی تلاوت محبت سے کرے، کیوں کہ ربّ العالمین، سارے جہانوں کو پالنے والے کا کلام ہے اور پالنے والے سے محبت ہوتی ہے۔ اماں ابا سے کیوں محبت ہوتی ہے؟ کیوں کہ انہوں نے پالا ہے۔ اب اگر کوئی کہے کہ ہمیں تو ماں باپ نے پالا ہے، نعوذ باللہ! اللہ تعالیٰ نے تو نہیں پالا، تو ماں باپ نے بچوں کو کھا بھی لیا ہے، جب قحط پڑا اور غلہ ختم ہوگیا تو ماں باپ بچوں کا گوشت کھاگئے۔ تو ان کا یہ پالنا اللہ کے پالنے سے ہے ۔ جیسے اللہ سورج نکالتا ہے، سورج سے غلہ کو پکاتا ہے، اگر سورج نہ نکلے غلہ نہ ہو تو جتنے دولت مند ہیں کیا نوٹ کھا سکتے ہیں؟ نوٹ کھا کر کیا کوئی زندہ رہے گا؟ لہٰذا اللہ کا کلام محبت سے پڑھو۔
 نمبر۲) عظمت سے پڑھو، کیوں کہ بہت بڑے احکم الحاکمین کا کلام ہے۔
 نمبر۳) اس دھیان سے پڑھو کہ اللہ پاک نے ہمیں اس کو پڑھنے کا حکم دیا ہے۔
اچھا،یہ جو آج کا بیان ہے، اس کی کیسٹ سب مدارس والوں کو لے لینی چاہیے، کیوں کہ اس موضوع پر اتنا مفصل بیان جتنا یہاں زنجیرا میں ہوا ہے، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ اتنے جوش و خروش کے ساتھ اتنا زبردست بیان کہیں اور ہوا ہو، اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں، آمین۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَااَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 صحبتِ اہل اللہ کے فوائد 9 1
4 شیخ کا ایک ادب 11 1
5 قصۂ تبریزی رحمۃ اللہ علیہ و رومی رحمۃ اللہ علیہ 12 1
6 علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ 13 1
7 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی شمس الدین تبریزیرحمۃ اللہ علیہسے ملاقات 14 1
8 فیضانِ صحبتِ صالحین 14 1
9 غلبۂ محبت میں سالکین کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت الیٰ اللہ 15 1
10 تبریزی رحمۃ اللہ علییہو رومی رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی ملاقات اورگفتگوئے عاشقانہ 16 1
11 حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ کی صحبت کا فیض 18 1
12 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی صلاح الدین زرکوب رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات اور رفاقت 19 1
13 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات 20 1
14 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کا اپنے مرید حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے والہانہ تعلق 21 1
15 مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات 24 1
16 اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے 24 1
17 ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے 24 1
18 اَمردوں سے جسمانی خدمت لینا سیئہ جاریہ بن جاتا ہے 25 1
19 سماع کی چار شرائط از حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ 25 1
20 اشعار کا حکم 26 1
22 حیض الرجال 27 1
23 سالکین کا راستہ مارنے والی دو چیزیں 28 1
24 امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی اَمارد سے احتیاط 29 1
25 حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی اَمردوں سے احتیاط 30 1
26 اَمردوں سے نظروں کی حفاظت کی تدابیر 31 1
27 ایک شیطانی چال اور اس سے بچاؤ کی تدبیر 32 1
28 ہم جنس پرستی سے بچاؤ کے مضمون کی مخالفت قومِ لوط کا عمل ہے 33 1
29 اَمارد سے بد احتیاطی سالک کی بربادی ہے 34 1
30 بدنظری و عشقِ مجازی سے اجتناب کا انعام 34 1
31 اسبابِ گناہ سے قرب، گناہ میں ابتلا کا ذریعہ ہے 35 1
32 ایک لطیفہ 36 1
33 شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے 36 1
34 بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے 37 1
35 سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا 37 1
36 عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے 38 1
37 مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ 39 1
38 بد احتیاطی کے نقصانات 41 1
39 اللہ والا عالم بننے کے لیے حکیم الامت کے دو نسخے 42 1
40 علمی استعداد کے لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے تین نسخے 42 1
41 بڑے لڑکے اور چھوٹے لڑکے ایک ساتھ تکرار نہ کریں 43 1
42 حضرت والا کی اشاعتِ دین کی تڑپ اور اخلاص 43 1
43 چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے 44 1
44 نفس پر مردانہ وار حملہ کرنا چاہیے 46 1
45 تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل 47 1
46 آیاتِ قرآنیہ سے گمراہ فرقوں کا رد 48 1
47 تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب 49 1
48 نہ لو نامِ الفت جو خود داریاں ہیں 32 1
Flag Counter