Deobandi Books

ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

ہم نوٹ :

7 - 50
عرض مرتب
احقر عشرت جمیل میرعفا اللہ عنہ عرض کرتا ہے کہ مرشدی و مولائی محبی و محبوبی وسیلتہ یومی وغدی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد وقت حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمداختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ ۱۹۸۰؁ھ سے بنگلہ دیش کے خواص علماء و عوام کی دعوت پر ہر سال وہاں کا سفر فرماتے رہے اور بنگلہ دیش میں تصوف و سلوک حضرت والا کی محنتوں سے زندہ ہوا اور بڑے بڑے علماء، محدثین و مفسرین حضرت والا کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور قریہ قریہ، شہر شہر اللہ کی محبت کی آگ لگ گئی۔ اسی سلسلہ میں حضرت والا نے  ۱۹۸۶؁ھ میں بھی بنگلہ دیش کا سفر فرمایا، جس میں حسبِ معمول حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے متعدد مقامات پر اور دینی اداروں میں نہایت اثر انگیز بیانات ہوئے۔ اس سفر میں حضرت والا کا ایک وعظ حضرت مولانا عبدالرحمٰن صاحب رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضرت والا اور مہتممِ مدرسہ حافظیہ امدادیہ، زنجیرا، رحمت پور کی دعوت پر بتاریخ ۲۱؍شعبان المعظم ۱۴۱۶؁ھ مطابق یکم مئی ۱۹۸۶؁ھ ان کے حجرہ میں ہوا، جہاں مدرسہ کے طلباء و اساتذہ جمع تھے اور حضرت مولانا محمد علی صاحب چاند پوری رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے اکابر علماء بھی موجود تھے۔ اس وعظ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے علامہ جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے شیخ شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ کی حکایات کو جو بذاتِ خود عشقِ الٰہی اور معرفت و محبت کا سمندر ہیں اپنے دلنشیں اور درد بھرے انداز میں بیان فرماتے ہوئے عشقِ مجازی کی پستی و حقارت اور عشقِ الٰہی کی رفعت وعظمت کو بیان کیا، خصوصاً دورِ حاضر میں تیزی سے پھیلتی تباہی و بربادی،ان میں مبتلا کرنے کی نفس و شیطان کی چالیں اوران سے بچاؤ کے طریقوں کو مفصل بیان فرمایا، جن کو بیان کرنے سے دوسرے حضرات حتیٰ کہ علماء تک گھبراتے ہیں لیکن چوں کہ یہ مرض اور حسن پرستی کے دیگر امراض کینسر کی طرح امت کو ہلاک کررہے ہیں، جن کے معالجہ کے لیے بفضلہٖ تعالیٰ حضرت والا مؤید من اللہ تھے، اس لیے حضرت والا شروع ہی سے ان مضامین کو ببانگِ دہل بیان کرتے تھے، تقریباً ۴۶ سال تو احقر نے حضرت سے یہ مضامین سنے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 صحبتِ اہل اللہ کے فوائد 9 1
4 شیخ کا ایک ادب 11 1
5 قصۂ تبریزی رحمۃ اللہ علیہ و رومی رحمۃ اللہ علیہ 12 1
6 علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ 13 1
7 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی شمس الدین تبریزیرحمۃ اللہ علیہسے ملاقات 14 1
8 فیضانِ صحبتِ صالحین 14 1
9 غلبۂ محبت میں سالکین کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت الیٰ اللہ 15 1
10 تبریزی رحمۃ اللہ علییہو رومی رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی ملاقات اورگفتگوئے عاشقانہ 16 1
11 حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ کی صحبت کا فیض 18 1
12 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی صلاح الدین زرکوب رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات اور رفاقت 19 1
13 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات 20 1
14 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کا اپنے مرید حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے والہانہ تعلق 21 1
15 مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات 24 1
16 اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے 24 1
17 ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے 24 1
18 اَمردوں سے جسمانی خدمت لینا سیئہ جاریہ بن جاتا ہے 25 1
19 سماع کی چار شرائط از حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ 25 1
20 اشعار کا حکم 26 1
22 حیض الرجال 27 1
23 سالکین کا راستہ مارنے والی دو چیزیں 28 1
24 امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی اَمارد سے احتیاط 29 1
25 حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی اَمردوں سے احتیاط 30 1
26 اَمردوں سے نظروں کی حفاظت کی تدابیر 31 1
27 ایک شیطانی چال اور اس سے بچاؤ کی تدبیر 32 1
28 ہم جنس پرستی سے بچاؤ کے مضمون کی مخالفت قومِ لوط کا عمل ہے 33 1
29 اَمارد سے بد احتیاطی سالک کی بربادی ہے 34 1
30 بدنظری و عشقِ مجازی سے اجتناب کا انعام 34 1
31 اسبابِ گناہ سے قرب، گناہ میں ابتلا کا ذریعہ ہے 35 1
32 ایک لطیفہ 36 1
33 شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے 36 1
34 بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے 37 1
35 سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا 37 1
36 عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے 38 1
37 مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ 39 1
38 بد احتیاطی کے نقصانات 41 1
39 اللہ والا عالم بننے کے لیے حکیم الامت کے دو نسخے 42 1
40 علمی استعداد کے لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے تین نسخے 42 1
41 بڑے لڑکے اور چھوٹے لڑکے ایک ساتھ تکرار نہ کریں 43 1
42 حضرت والا کی اشاعتِ دین کی تڑپ اور اخلاص 43 1
43 چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے 44 1
44 نفس پر مردانہ وار حملہ کرنا چاہیے 46 1
45 تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل 47 1
46 آیاتِ قرآنیہ سے گمراہ فرقوں کا رد 48 1
47 تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب 49 1
48 نہ لو نامِ الفت جو خود داریاں ہیں 32 1
Flag Counter