ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج |
ہم نوٹ : |
|
ایک مزہ اللہ کو تنہائی میں یاد کرنے کا ہوتا ہے، ایک مزہ اللہ کے عاشقوں میں اللہ کا ذکر کرنے کاہوتا ہے۔ ان دونوں مزوں کا ذکر حدیث میں ہے کہ اِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ نَفْسِہٖ ذَکَرْتُہٗ فِیْ نَفْسِیْ وَاِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ مَلَإٍ ذَکَرْتُہٗ فِیْ مَلَإٍ خَیْرٍ مِّنْہُمْ 7؎ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب ہمیں اکیلے یاد کرو گے تو ہم بھی تمہیں اکیلے یاد کریں گے اور جب اجتماعی طور پر ہمیں یاد کرو گے تو ہم بھی تمہارا ذِکر اجتماعی طور پر فرشتوں میں کریں گے جو تم سے بہتر ہیں۔ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات لہٰذا مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ نے دعا مانگی تو حضرت حسام الدین رحمۃاللہ علیہ مل گئے، پھر آخر تک ان کے ساتھ رہے، مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کو حضرت حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے بہت محبت تھی۔ ’’مثنوی مولانا روم‘‘کے ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار جو مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی زبان سے جاری ہوئے ان کو حضرت حسام الدین رحمۃاللہ علیہ ہی لکھتے تھے۔ ان کی درخواست پر ہی مثنوی شروع ہوئی جس کے چھ دفتر اور ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار ہیں ورنہ حضرت رومی رحمۃاللہ علیہ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ان ہی نے مولانا رومی سے درخواست کی تھی کہ حضرت!آپ نثر میں جو آگ برساتے ہیں ان انگاروں کو ترتیب دے کر اشعار میں پیش کردیجیے، پھر جب مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ نے اشعار کہنا شروع کیے تو حسام الدین رحمۃاللہ علیہ ہی نوٹ کرتے تھے، اور جب لکھتے لکھتے پانچ دفتر ہوگئے تو حضرت رومی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ؎ سخت خاک آلود می آید سخن آب تیرہ شد سرِ چہ بند کن اے حسام الدین! اب کنویں کا دروازہ بند کردے، کیوں کہ اب پانی میں مٹی آرہی ہے، اگر کنویں سے مسلسل پانی نکالوگے تو مٹی آنے لگے گی، لہٰذا اسے تھوڑا سا وقت دو تاکہ اس میں پھر سے نیچے صاف پانی جمع ہوجائے، اور فرماتے ہیں کہ ماں کو بھی مہلت چاہیے، ماں اگر مسلسل دودھ پلائے گی تو دودھ کے بجائے خون آنے لگے گا ؎ _____________________________________________ 7؎صحیح البخاری :1101/2(7447)،باب قول اللہ ویحذرکم اللہ نفسہٗ،المکتبۃ المظہریۃ