ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج |
ہم نوٹ : |
|
مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات اب اس کے بعد مدارسِ عربیہ سے متعلق نہایت اہم مضمون عرض کرتا ہوں۔ سب سے پہلے مدارس کے مہتمم حضرات سے عرض کرنا ہے کہ وہ اپنے مدرسے کے تمام طلبہ کی نگرانی کریں، چاہے وہ دار الاقامہ میں رہتے ہوں یا باہر سے آتے ہوں کہ کون کس کے پاس زیادہ اٹھتا بیٹھتا ہے، کون چائے کی دوکان پر یا کہیں مٹھائی وغیرہ کی دوکان پر جاتا ہے،اس کی اخلاقی طور پر نگرانی رکھی جائے۔ اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے مہتمم اور اساتذہ کسی نوجوان طالبِ علم سے جو اَمرد ہو یعنی جس کی داڑھی نہ آئی ہو جسمانی خدمت نہ لیں یا اگر داڑھی آبھی گئی ہو لیکن اس کی طرف دیکھنے سے نفس کا میلان ہوتا ہو تو وہ بھی اَمرد کے حکم میں داخل ہے، اس سے بھی ہاتھ پیر نہ دبوائیں۔ لہٰذا جس نوجوان کی طرف ذرّہ برابر بھی، ایک نکتہ بھی کشش ہو اس سے ہر گز جسمانی خدمت نہ لیں، ورنہ شیطان مسمریزم کرتا ہے اور ایک نکتہ حسن کو سو بنا دیتا ہے، جیسے خوردبین سے چھوٹی چیز بڑی دکھائی دیتی ہے، اسی طرح شیطان بھی ایک نکتہ حسن کو سو بنا دینا خوب جانتا ہے، شیطان کے پاس گمراہی کے یہ سب آلات ہیں، گمراہی کے جتنے آلات ہیں سب اس کو دیے گئے ہیں اور یہ بڑے زبر دست آلات ہیں۔ بھلا جس پر اللہ تعالیٰ کے اسمِ مضل کی تجلی ہورہی ہو تو اس کے پاس گمراہی کے کسی آلے کی کمی ہوگی، لہٰذا اس مردود سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے۔ ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے لہٰذا جب تک ایک مٹھی داڑھی نہ آجائے سخت احتیاط کی ضرورت ہے، بے داڑھی والوں سے بھی اور ہلکی ہلکی داڑھی مونچھوں والوں سے بھی، علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ بَعْضُ الْفَسَقَۃِ یُفَضِّلُ مَنْ نَبَتَ عِذَارُہٗ عَلَی الْاَمْرَدِ خَالِی الْعِذَارِ 8؎ یعنی _____________________________________________ 8؎ردالمحتار:80/2 باب شروط الصلٰوۃ،مطلب فی النظرالٰی وجہ الامرد،دارعالم الکتب،ریاض