Deobandi Books

ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

ہم نوٹ :

13 - 50
حضرت جلال الدین رحمۃاللہ علیہ انہیں جانتے نہیں تھے مگر تلاش تھی کہ کوئی اللہ کی محبت کا پانی پلانے والا مل جائے۔ ادھر شیخ شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ اللہ سے دعا کرتے تھے کہ یا اللہ! کسی کو بھیج دیجیے کہ آپ کی محبت کی امانت اس کے حوالے کروں تو ان کو خواب میں بتایا گیا، انہوں نے خواب ہی میں اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ یا اللہ! مجھے اپنا کوئی ایسا بندہ دے دیجیے کہ میرے سینے میں آپ کی محبت کی جو آگ ہے اسے قبر میں جانے سے پہلے اس کے سینے میں منتقل کردوں ۔ انہیں خواب ہی میں آواز آئی کہ اے شمس الدین! قونیہ جاؤ، وہاں ایک مولوی جلال الدین ہے، اس کے پاس جاؤ، جلال الدین رومی رحمۃاللہ علیہ کا نام بھی لیا اور قونیہ کا نام بھی لیا، سب غیب سے انہیں بتلایا گیا کہ وہ ہماری محبت کی پیاس رکھتا ہے، اور ہم سے دوری میں پریشان ہے، اس کو ہماری محبت سکھاؤ اور ہمارے قرب کی شراب پلاؤ۔ اب یہ قونیہ پہنچ کر چاول فروشوں کی منڈی میں بیٹھ گئے۔ چاول بیچنے والوں کو فارسی میں برنج فروش کہتے ہیں، اس لیے  فیرینی کو شیر برنج کہتے ہیں، فیرینی جس میں پسا ہوا چاول، دودھ اور پسا ہوا بادام وغیرہ پڑا ہوتا ہے اسے لکھنؤ کی اردو میں فیرینی کہتے ہیں اور عام زبان میں کھیر کہتے ہیں اور دیسی زبان میں پھرنی، تین زبانوں میں آپ سےگفتگو کر رہا ہوں، پھر نہ کہنا کہ صاحب! نزول نہیں کرتے، میں ف کو پھ میں لے آیاہوں، اب اس سے زیادہ کیا نزول کروں؟ پھ کے بعد تو اور کوئی حرف نہیں لاسکتا۔تو برنج فروشوں کی منڈی میں ایک چبوتراتھا جہاں شہر کے معزز اور تاجر لوگ بیٹھتے تھے، وہاں شیخ    شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ بھی آکر بیٹھ گئے اور اپنے آپ کو چھپا رکھا تھا، پتا نہیں چلتا تھا کہ بہت بڑے بزرگ اور شیخ ہیں، کیوں کہ عام لوگوں کاسا لباس پہنا ہوا تھا۔ قلندر کی طرح سے اپنے آپ کو چھپانا ان کا حال تھا، لیکن یہ حال غلبۂ حال کی وجہ سے تھا، اس کی اتباع ضروری نہیں۔
علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟
 علامہ شامی ابنِ عابدین رحمۃ اللہ علیہ شامی جلد نمبر پانچ کِتَابُ الْحَظْرِ وَالْاِبَاحَۃِ میں لکھتے ہیں کہ علما کا لباس لمبا، وسیع اور باوجاہت ہونا چاہیے اور لمبا اور وسیع کیوں فرمایا؟ تاکہ امت ان سے مسئلہ پوچھ سکے، اگر وہ چھوٹا سا اونچا کُرتا یا بوشرٹ پہن کر چلیں گے تو ان سے کون مسئلہ پوچھے گا، سب یہی کہیں گے کہ یہ تو کوئی کھوسٹ بر وزن بوشرٹ جارہا ہے، بوشرٹ کا وزن کھوسٹ پر ملتا ہے۔ لہٰذا ان کے لباس کو وسیع رکھا جائے، ان کا کُرتا لمبا چوڑا باوجاہت ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 صحبتِ اہل اللہ کے فوائد 9 1
4 شیخ کا ایک ادب 11 1
5 قصۂ تبریزی رحمۃ اللہ علیہ و رومی رحمۃ اللہ علیہ 12 1
6 علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ 13 1
7 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی شمس الدین تبریزیرحمۃ اللہ علیہسے ملاقات 14 1
8 فیضانِ صحبتِ صالحین 14 1
9 غلبۂ محبت میں سالکین کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت الیٰ اللہ 15 1
10 تبریزی رحمۃ اللہ علییہو رومی رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی ملاقات اورگفتگوئے عاشقانہ 16 1
11 حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ کی صحبت کا فیض 18 1
12 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی صلاح الدین زرکوب رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات اور رفاقت 19 1
13 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات 20 1
14 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کا اپنے مرید حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے والہانہ تعلق 21 1
15 مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات 24 1
16 اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے 24 1
17 ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے 24 1
18 اَمردوں سے جسمانی خدمت لینا سیئہ جاریہ بن جاتا ہے 25 1
19 سماع کی چار شرائط از حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ 25 1
20 اشعار کا حکم 26 1
22 حیض الرجال 27 1
23 سالکین کا راستہ مارنے والی دو چیزیں 28 1
24 امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی اَمارد سے احتیاط 29 1
25 حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی اَمردوں سے احتیاط 30 1
26 اَمردوں سے نظروں کی حفاظت کی تدابیر 31 1
27 ایک شیطانی چال اور اس سے بچاؤ کی تدبیر 32 1
28 ہم جنس پرستی سے بچاؤ کے مضمون کی مخالفت قومِ لوط کا عمل ہے 33 1
29 اَمارد سے بد احتیاطی سالک کی بربادی ہے 34 1
30 بدنظری و عشقِ مجازی سے اجتناب کا انعام 34 1
31 اسبابِ گناہ سے قرب، گناہ میں ابتلا کا ذریعہ ہے 35 1
32 ایک لطیفہ 36 1
33 شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے 36 1
34 بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے 37 1
35 سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا 37 1
36 عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے 38 1
37 مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ 39 1
38 بد احتیاطی کے نقصانات 41 1
39 اللہ والا عالم بننے کے لیے حکیم الامت کے دو نسخے 42 1
40 علمی استعداد کے لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے تین نسخے 42 1
41 بڑے لڑکے اور چھوٹے لڑکے ایک ساتھ تکرار نہ کریں 43 1
42 حضرت والا کی اشاعتِ دین کی تڑپ اور اخلاص 43 1
43 چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے 44 1
44 نفس پر مردانہ وار حملہ کرنا چاہیے 46 1
45 تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل 47 1
46 آیاتِ قرآنیہ سے گمراہ فرقوں کا رد 48 1
47 تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب 49 1
48 نہ لو نامِ الفت جو خود داریاں ہیں 32 1
Flag Counter