ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج |
ہم نوٹ : |
|
لڑکے ہیں کہ استادوں سے لڑتے ہیں اور ان کے سامنے ان کو چھیڑنے کے لیے میز بجاتے ہیں مگر آپ کی تقریر انتہائی ادب اور محبت سے سنی اور آخر میں سب نے مصافحہ بھی کیا اور بعضوں نے میرا کراچی کا پتا بھی لکھا۔ یہ کیا بات ہے؟ یہی بات ہے کہ اللہ کے نام پر توفیق مانگتا ہوں کہ یا اللہ! اپنے نام پر اختر کو جان، مال، عزت، آبرو، سب کچھ قربان کردینے کی توفیق نصیب فرمائیے اور میرے دوستوں کو بھی۔ تو میں ا پنی آبرو کو داؤ پر لگا کر اس مضمون کو بیان کرتا ہوں اور میں نے دیکھا کہ بڑے بڑے مدارس کے طلبہ الحمد للہ! میرے اتنا صاف صاف بیان کردینے سے بہت خوش ہوئے، جبکہ دوسرے اتنا صاف بیان کرنے سے شرماتے اور گھبراتے ہیں۔ ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بڑے بڑے مدارس کے علما و طلبہ نے اس مضمون کو سن کر الحمدللہ! میرا شکریہ ادا کیا۔ یہ سب باتیں بزرگوں کی ہیں، میں نے تو بس جمع کردی ہیں، اللہ پاک جس سے چاہے کام لے لیں ؎ ایں ہمہ گلزار از ابرارِ ما یہ سب میرے شیخ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کی جوتیوں کا صدقہ ہے، اور جن کی پہلے صحبت اٹھائی، یعنی حضرت مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی دامت برکاتہم کی دعائیں ہیں۔ جس کے تین شیخ ہوں، اگر وہ ایک کے احسانات کا ذکر کرے اور دوسروں کے احسانات کا ذکر نہ کرے تو یہ بے وفائی کی بات ہے۔ تو یہ سب میرے بزرگوں کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے چند دن احتیاط کرلو، چند دن دل پر غم سہہ لو پھر دیکھو، اللہ کیسی نسبت عطا فرماتے ہیں۔ جب مولیٰ دل میں آتا ہے تو دل کا کیا عالم ہوتا ہے؟ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ؎ بادہ ازما مست شد نے ما ازو میں شراب سے مست نہیں ہوا ہوں، بلکہ شراب مجھ سے مست ہوئی ہے ؎