ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج |
ہم نوٹ : |
|
مانگتا ہوں کہ آپ کی مخلوق کے بارے میں میرے دل میں ایسا وسوسہ آیا۔ اللہ پاک نے چاہا تو ان شاء اللہ اس عمل سے بہت نفع ہوگا۔ بد احتیاطی کے نقصانات اچھا، ایک اور بات عرض کر دوں کہ جو طلبہ احتیاط نہیں کرتے اور بدنظری اور عشقِ امارد میں مبتلا ہوجاتے ہیں تو اس قسم کے گناہوں اور گندی عادات سے ان کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ کیوں کہ حکیم ہونے کی وجہ سے میرے پاس مریض آتے ہیں، اس لیے اس بارے میں میرا تجربہ زیادہ ہے، خالی عالمِ دین کو طلبہ یہ باتیں نہیں بتاتے ہیں، اگر عالم کے ساتھ ساتھ حکیم بھی ہو تو اس کو بتاتے ہیں کہ نمبر ایک: حضرت! آج کل سبق یاد نہیں ہوتا اورجو یاد کرتا ہوں بھول جاتا ہوں۔ نمبر دو: حضرت! دماغ میں کچھ کمزوری معلوم ہوتی ہے۔ نمبر تین:کمر میں ہلکا ہلکا درد بھی رہتا ہے۔ نمبر چار:جب سوتا ہوں تو پنڈلیاں اینٹھتی ہیں۔ نمبر پانچ:ان میں ہلکا ہلکا درد بھی رہتا ہے۔ نمبر چھ: جب بیٹھنے کے بعد کھڑا ہوتا ہوں تو آنکھوں کے سامنے اندھیرا آجاتا ہے۔ نمبر سات: اورکبھی کبھی چکر بھی آتے ہیں۔ یہ سب باتیں جوانی میں ہیں جبکہ صحت اعلیٰ ہونی چاہیے، یہ سب چیزیں کہاں سے پیدا ہوئیں؟ ان ہی افعالِ بد کی وجہ سے۔ کتنے ہی ایسے جوان ہیں کہ جوان ہوتے ہوتے ان کی جوانیاں حرام عشق اورگندے کاموں کی وجہ سے ختم ہوگئیں، اب جب شادی ہوئی تو شرمارہے ہیں، بیوی کے قابل نہیں رہے۔ ان گندے اعمال سے مردانگی کی طاقت ختم ہوجاتی ہے۔ میرے پاس کتنے ہی نوجوان مریض آئے جنہوں نے بتایا کہ صاحب! بیوی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں، سسرال والے طلاق لے لیں گے، جلدی سے کوئی طاقت کی دوا دے دیجیے۔ ایسی پریشانی کیوں ہوئی؟ اسی گناہ کی وجہ سے، علم بھی گیا اور عمل کو بھی نقصان پہنچا اور ایسا طالبِ علم اچھا عالم بھی نہیں بن سکتا۔