ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج |
ہم نوٹ : |
|
مؤنث ہے، عورت ہے، اسی لیے اس کی طرف مؤنث کی ضمیر راجع ہوتی ہے، جیسے عورت کا مکر و فریب عظیم ہوتا ہے: اِنَّ کَیۡدَکُنَّ عَظِیۡمٌ 17؎اس کے مکرو فریب عظیم ہوتے ہیں، ایسے ہی نفس کا مکر بھی عظیم ہوتا ہے، لہٰذا جب تک مرد نہ بنو گے نفس کی عورت قبضے میں نہیں آئے گی۔ دیکھ لو، اگر مرد بہادر نہیں ہوتا تو عورت اس کے قبضے میں نہیں آتی۔ اسی لیے مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ؎ ہیں تبر بردار مردانہ بزن نفسِ مؤنث پر مردانہ وار حملہ کرو۔ اگر عورت کے پاس عورت کی طرح رہو گے تو ساری زندگی عورت ہی رہو گے، مرد نہیں بنو گے بلکہ ہوسکتا ہے وہ تمہارے اوپر چڑھ جائے ؎ چوں علی وار ایں درِ خیبر شکن مثل حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس درِ خیبر کو توڑ دو۔ تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل اب آخر میں مہتمم حضرات سے مزید عرض کرتا ہوں کہ قرآنِ پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے قرآنِ پاک کے تین فضائل بنگلہ زبان میں لکھ کر کے ٹانگ دیے جائیں: نمبر۱ ) تلاوتِ قرآنِ پاک سے دل کا زنگ دور ہوتا ہے۔ نمبر ۲) اللہ تعالی کی محبت بڑھتی ہے۔ نمبر۳) قرآنِ پاک کے ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں،چاہے سمجھ کر پڑھے یا بے سمجھے پڑھے۔ تین فائدے تو یہ لکھ دیے جائیں جو ناظرہ والوں کے لیے ہیں اور اگر کوئی حافظ بھی ہوگیا تو: نمبر۴)اسے جنت کے گیارہ پاسپورٹ مل گئے، ایک پاسپورٹ سے تو خود جنت میں جائے گا اور دس پاسپورٹ سے خاندان والوں میں سے ایسے لوگوں کا انتخاب کر لے گا جن پر دوزخ واجب ہوچکی ہوگی، پھر ان کو معاف کرائے گا اور اپنے ساتھ جنت میں لے جائے گا۔ _____________________________________________ 17؎یوسف:28