Deobandi Books

ہم جنس پرستی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

ہم نوٹ :

11 - 50
 اے دنیا والو! تعجب کیوں کرتے ہو؟ اگرچہ ہم گناہ گار ہیں مگر اللہ والوں سے تو جڑے ہوئے ہیں، پھر تم کو کیوں تعجب ہوتا ہے؟ چمن ایسے منظر سے خالی نہیں ہے، جاؤ دیکھو، گلاب کے پھول کے پیچھے کانٹے بھی چھپے ہوئے ہیں، یہ کانٹے ہوتے ہوئے بھی پھولوں کی خوشبو سونگھ رہے ہیں اور باغ سے نکالے بھی نہیں جارہے ہیں لیکن اگر یہی کانٹے پھول سے الگ ہوتے تو مالی انہیں اکھاڑ کے پھینک دیتا۔
شیخ کا ایک ادب
الٰہ آباد ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک مسجد عبداللہ کی مسجد کہلاتی ہے، حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ وہاں تشریف لائے اور میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ بھی اعظم گڑھ سے تشریف لائے، تو میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃاللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے پوچھا کہ مولوی صاحب! آپ کا مزاج کیسا ہے؟ تو میں نے خوب جوش سے کہا کہ الحمدللہ! بہت اچھا ہوں۔ یہ واقعہ سنانے کے بعد حضرت پھولپوری رحمۃاللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب شیخ کچھ پوچھے تو اس وقت آواز میں سستی مت لاؤ۔
ایک مرتبہ حضرت تھانوی رحمۃاللہ علیہ نے اپنی تقریر کے بعد ایک عالم سے پوچھا کہ میری آج کی تقریر کیسی تھی؟ آپ کو تقریر میں مزہ آیا؟ تو انہوں نے مریل سی آواز میں کہہ دیا کہ اچھی تقریر ہے۔ حضرت رحمۃاللہ علیہ کو ان کی اس ناقدری سے بڑا صدمہ پہنچا اور بعد میں فرمایا کہ یہ کوئی بات ہے کہ مریل سی آواز میں کہہ دیا کہ اچھی تقریر ہے، جیسے ٹائیفائیڈ میں، بخار میں پڑے ہوئے ہوں۔ ارے، آپ کہتے کہ حضرت! وجد آگیا، روح میں بہار آگئی، قلب دیوانہ ہوگیا، ماشاءاللہ! کیا کہنا۔ تم نے اس مضمون کی یہ قدر کی ہے؟ یہ اللہ کی محبت کا مضمون جنت کی حوروں سے افضل ہے، اللہ کے قرب سے جو مضامین آتے ہیں جو ہماری جانوں کو اللہ سے قریب کرتے ہیں کیا وہ حوروں سے افضل نہیں ہیں؟ ایک شخص حوروں کے پاس بیٹھا ہے اور ایک اللہ کے پاس بیٹھا ہے، بتاؤ کون افضل ہے؟ اس لیے علامہ آلوسی رحمۃاللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آیت:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 صحبتِ اہل اللہ کے فوائد 9 1
4 شیخ کا ایک ادب 11 1
5 قصۂ تبریزی رحمۃ اللہ علیہ و رومی رحمۃ اللہ علیہ 12 1
6 علماء کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ 13 1
7 مولانا رومیرحمۃ اللہ علیہ کی شمس الدین تبریزیرحمۃ اللہ علیہسے ملاقات 14 1
8 فیضانِ صحبتِ صالحین 14 1
9 غلبۂ محبت میں سالکین کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت الیٰ اللہ 15 1
10 تبریزی رحمۃ اللہ علییہو رومی رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی ملاقات اورگفتگوئے عاشقانہ 16 1
11 حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃاللہ علیہ کی صحبت کا فیض 18 1
12 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی صلاح الدین زرکوب رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات اور رفاقت 19 1
13 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کی حسام الدین چلپی رحمۃاللہ علیہ سے ملاقات 20 1
14 مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ کا اپنے مرید حسام الدین رحمۃاللہ علیہ سے والہانہ تعلق 21 1
15 مدارس کے مہتمم حضرات کو اہم ہدایات 24 1
16 اَمارد سے جسمانی خدمت لینا فتنہ کا سبب ہے 24 1
17 ہلکی ہلکی داڑھی والوں سے بھی احتیاط کرنا چاہیے 24 1
18 اَمردوں سے جسمانی خدمت لینا سیئہ جاریہ بن جاتا ہے 25 1
19 سماع کی چار شرائط از حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ 25 1
20 اشعار کا حکم 26 1
22 حیض الرجال 27 1
23 سالکین کا راستہ مارنے والی دو چیزیں 28 1
24 امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی اَمارد سے احتیاط 29 1
25 حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی اَمردوں سے احتیاط 30 1
26 اَمردوں سے نظروں کی حفاظت کی تدابیر 31 1
27 ایک شیطانی چال اور اس سے بچاؤ کی تدبیر 32 1
28 ہم جنس پرستی سے بچاؤ کے مضمون کی مخالفت قومِ لوط کا عمل ہے 33 1
29 اَمارد سے بد احتیاطی سالک کی بربادی ہے 34 1
30 بدنظری و عشقِ مجازی سے اجتناب کا انعام 34 1
31 اسبابِ گناہ سے قرب، گناہ میں ابتلا کا ذریعہ ہے 35 1
32 ایک لطیفہ 36 1
33 شیطان دینداروں پر زیادہ محنت کر تا ہے 36 1
34 بڑے لڑکوں اور چھوٹے لڑکوں کا میل جول زہرِ قاتل ہے 37 1
35 سب سے سخت عذاب بد فعلی کی مرتکب قوم پر آیا 37 1
36 عشقِ مجازی جرمِ عظیم ہے 38 1
37 مخلوقِ خدا سے خیر خواہی کے معنیٰ 39 1
38 بد احتیاطی کے نقصانات 41 1
39 اللہ والا عالم بننے کے لیے حکیم الامت کے دو نسخے 42 1
40 علمی استعداد کے لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے تین نسخے 42 1
41 بڑے لڑکے اور چھوٹے لڑکے ایک ساتھ تکرار نہ کریں 43 1
42 حضرت والا کی اشاعتِ دین کی تڑپ اور اخلاص 43 1
43 چند دن خونِ تمنا پر بہارِ نسبت عطا ہوجاتی ہے 44 1
44 نفس پر مردانہ وار حملہ کرنا چاہیے 46 1
45 تلاوتِ قرآنِ مجید کے فضائل 47 1
46 آیاتِ قرآنیہ سے گمراہ فرقوں کا رد 48 1
47 تلاوت ِقرآنِ پاک کے آداب 49 1
48 نہ لو نامِ الفت جو خود داریاں ہیں 32 1
Flag Counter