Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2017

اكستان

20 - 66
کُلُّ مَوْلُوْدٍ یُوْلَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ فَاَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہ اَوْ یُنَصِّرَانِہ اَوْ یُمَجِّسَانِہ ۔   ١  
'' جو بچہ پیدا ہوتا ہے ایک ہی مقررہ فطرت (ایک ہی انداز) پر پیدا ہوتا ہے،     یہ کام ماں باپ کا ہے کہ وہ اُس کو یہودی بنادیں یا عیسائی بنادیں یا مجوسی بنادیں۔ ''
جب بچہ کی سادہ فطرت میں رنگ آمیزی ماں باپ کا کام ہے تو آپ کافرض ہے کہ آپ اپنی اولاد کے معصوم ذہنوں اور اُن کی پاک فطرت میں اِسلام کا رنگ بھر دیں۔ 
( صِبْغَةَ اللّٰہِ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبْغَةً ) (سُورة البقرة :   ١٣٨ )
''ہم نے لیا رنگ اللہ کا، اور کس کا رنگ ہو سکتا ہے اللہ سے بہتر۔''
اِس کا طریقہ یہ ہے کہ جیسے بچہ زبان کھولے آپ اُس کو ''اللہ'' کا نام بتائیں ''محمد'' یاد کرائیں پھر کلمہ طیبہ سکھائیں، رفتہ رفتہ عقائدِ اسلام اُس کے ذہن نشین کرائیں، بتلائیے کہ اللہ ایک ہے اُس نے ہمیں ہمارے ماںباپ اور سارے جہان کو پیدا کیا وہی رزق دیتا ہے وہی تندرستی دیتاہے وہی زندگی بخشتا ہے اُسی کے حکم سے موت آتی ہے اُسی کے حکم سے بارش برستی ہے پودے اُگتے ہیں پھول کھلتے ہیں پھل آتے ہیں وغیرہ۔ ہم محمد رسول اللہ  ۖ  کی اُمت میں ہیں، محمد رسول اللہ  ۖ سارے جہان میں سب سے افضل ہیں آپ تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں آپ کے بعد اب کوئی نبی نہیںآئے گا۔ 
انسان جو کچھ کرتا ہے فرشتے اُس کو لکھتے رہتے ہیں نیکی کرو گے تونیکی پاؤگے بدی کرنے والوں کو بدی ملتی ہے، قیامت ہوگی حساب و کتاب ہوگا، مسلمان بچہ بات کا سچا زبان کا پکا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ، رفتہ رفتہ سکھاتے رہیے کسی دن کوئی بات بتادی کسی دن کوئی بات ،اسی طرح رفتہ رفتہ بچہ کو ملنے سلام کرنے مصافحہ مزاج دریافت کرنے کا طریقہ بھی بتا دیجئے کھانے پینے کے آداب بھی بتا دیجیے،  نوالہ چھوٹا لو، داہنے ہاتھ سے کھاؤ، کھانے میں چپر چپر کی آواز نہ نکالو، اپنے سامنے سے کھاؤ، آہستہ کھاؤ، پلیٹ صاف کرو، ادب سے بیٹھو، تکیہ لگا کر نہ بیٹھو، پانی داہنے ہاتھ سے پیو، تین سانس میں پیو، کھڑے  ہو کر مت پیو، کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ کہو، پانی بھی بسم اللہ کہہ کر پیو، پاک کاموں کے لیے داہنا 
 ------------------------------
 ١   بخاری شریف  کتاب الجنائز رقم الحدیث ١٣٨٥


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 کثرتِ استغفار قرب کا ذریعہ 7 4
6 بھاگوان اِنسان : 8 4
7 بری موت سے پناہ : 8 4
8 ذات و صفات سے متعلق عقیدہ : 9 4
9 دل کی سیاہی، مثال سے وضاحت : 9 4
10 حیاتِ مسلم 11 1
11 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 11 10
12 سیدھا راستہ : 12 10
13 بہتر فرقے اور اہلِ سنت والجماعت : 13 10
14 بد عت : 14 10
15 تو ضیح و تشریح : 15 10
16 فریضۂ تربیت : 18 10
17 سر پرستوں کے فرائض : 19 10
18 نماز کی تعلیم و تربیت : 21 10
19 ناجائز پوشاک وغیرہ : 21 10
20 اجر ِ عظیم : 21 10
21 وفیات 22 1
22 جمالِ مومن یا اسلامی یونیفارم 23 1
23 ایک سوالیہ مکتوب بخدمت حضرت شیخ الاسلام اور اُس کا جواب 23 22
24 جواب : ٭ 24 22
25 تبلیغ ِ دین 32 1
26 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 32 25
27 پہلی اصل ....... نماز کا بیان : 32 25
28 وضو کرنے اور کپڑوں کی طہارت میں ایک عجیب حکمت : 33 25
29 نماز پڑھنے سے بہر حال نفع ہے اگر چہ اِس کے اَسرار کو نہ سمجھے : 33 25
30 نماز کی رُوح اور بدن : 34 25
31 بِلا حضورِ قلب والی نماز کی صحت پر علماء کافتوی اور شبہ کا جواب : 35 25
32 نماز کی رُوح اور اعضاء : 35 25
33 نماز میں قلب اور زبان کی موافقت : 36 25
34 حضور ِ قلب حاصل کرنے کی تد بیر : 36 25
35 فضائلِ بسم اللہ 37 1
36 بسم اللہ کی لفظی تحقیق : 37 35
37 تحقیق لفظ'' اللّٰہ'' : 38 35
38 تحقیق اَلرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْمِ : 38 35
39 بسم اللہ کے متعلق مذاہب کی تحقیق : 40 35
40 بسم اللہ کے متعلق ایک فقہی بحث : 41 35
41 بسم اللہ کے ''ب'' کو مکسور (زیر والا) کیوںلایا گیا ؟ 43 35
42 بسم اللہ کو '' ب ''سے شروع کرنے میں نکتہ : 43 35
43 بسم اللہ الر حمن الر حیم کے متعلق علمی تحقیق : 44 35
44 نکتہ نمبر ١ : 44 35
45 نکتہ نمبر٢ : 45 35
46 نکتہ نمبر٣ : 45 35
47 نکتہ نمبر٥ : 46 35
48 نکتہ نمبر ٦ : 46 35
49 نکتہ نمبر ٧ : 46 35
50 نکتہ نمبر ٨ : 47 35
51 نکتہ نمبر٩ : 48 35
52 خلاصہ : 48 35
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 49 1
54 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 49 53
55 حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی 50 1
56 پیدائش : 51 55
57 ر سمِ بسم اللہ : 51 55
58 مکتب طیب کی مبارک تقریب 51 55
59 حفظ و تجوید ِقرآن : 51 55
60 اعلیٰ تعلیم : 52 55
61 اساتذہ کرام : 52 55
62 اجازتِ حدیث : 53 55
63 بیعت واِرادت کاتعلق : 53 55
64 دارُ العلوم دیوبند کے منصب ِاہتمام پر : 56 55
65 تقریر کے بادشاہ اور فاتح بمبئی کا خطاب : 57 55
66 لاہور کی تقریر کا واقعہ : 59 55
67 پاکستانی شہریت اور پھر واپسی : 60 55
68 اخبار الجامعہ 64 1
69 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter