۱۔ تصدیقِ بدیہی وہ تصدیق ہے جس کے لیے دلیل بنانے کی ضرورت نہ ہو۔ جیسے: دو چار کا آدھا ہے اور ایک چار کا چوتھائی ہے۔
۲۔ تصدیقِ نظری وہ تصدیق ہے جس کے لیے دلیل بنانے کی ضرورت ہو۔ جیسے: پریاں2 موجود ہیں۔ رب العالمین3 ایک ذات پاک ہے۔
تمرین
بتاؤ امثلۂ ذیل میں کون تصور وتصدیق بدیہی1 ہے اور کون نظری؟
۱۔ پلِ صراط
۲۔ جنت
۳۔ دوزخ
۴۔ قبر کا عذاب
۵۔ چاند
۶۔ سورج
۷۔ آسمان
۸۔ زمین
۹۔ دوزخ موجود ہے۔
۱۰۔ میزانِ عمل
۱۱۔ جنت کی نعمتیں
۱۲۔ عمرو کا بیٹا کھڑا ہے۔
۱۳۔ حوضِ کوثر
۱۴۔ کوثر جنت کی نہر ہے۔
۱۵۔ آفتاب روشن ہے۔
۱۶۔ بغداد
۱۷۔ امریکہ