ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2014 |
اكستان |
|
''حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ۖ کو نماز کی حالت میں بچھو نے ڈس لیا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا بچھو پر خدا کی پھٹکار ہو یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نمازی کو، پھر آپ نے پانی اور نمک منگواکر زہر والی جگہ پر لگا کر ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) اور (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ)پڑھ کر دم کیا۔ '' سورہ ٔاخلاص کی مستقل تلاوت : (٤٠) عَنْ عَامِرِبْن عَبْدِ قَیْسٍ قَالَ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) فَلَا یَقْرَأُ مَعَھَا شَیْئًا مِّنَ الْقُرْآنِ اِسْتِقْلَالًا لِاَ نَّھَا نِسْبَةُ الرَّحْمٰنِ مِنْ اَوَّلِھَا اِلٰی آخِرِھَا۔ (اخرجہ ابن........... فی فضائل القرآن ٢٦٠) ''حضرت عامر بن عبد قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پڑھے تو اُس کے ساتھ قرآن میں سے کچھ اور نہ پڑھے اِسے مستقل رکھنے کے لیے کیونکہ یہ اَز اَوّل تا آخر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہے۔ ''