ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
(٤) دہشت گردی اور مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات اور بے قصور اِنسانوں کی خون ریزی کے خلاف واضح اور متحدہ مؤقف۔ (٥) مسلکی اِختلافات میں تشدد کی مذمت۔ (٦) اَقلیتوں کے حقوق اور اُن کی پاسداری۔ (٧) کمزور، ناداروں، مفلسوں، عورتوںاور بچوں کے حقوق کی رعایت۔ (٨) جنسی اِستحصال، عیش پرستی، شراب، منشیات اور فحاشی سے پاک صالح معاشرے کی تشکیل میں جملہ مذاہب اور مصلحانہ تحریکوں کے ساتھ اِشتراک۔ اِس اِجلاس میں شرکت کی پُر خلوص دعوت پیش کرتے ہوئے ہم آں جناب سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی منظوری سے مطلع فرمائیں تاکہ قیام اِنتظام کے لیے بروقت کاروائی کی جاسکے۔ آپ کی منظوری کی اِطلاع ملنے کے بعد پورے پروگرام کی مزید تفصیلات اِرسال کی جائیں گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مشوروں کی سخت ضرورت ہے۔ ہم آپ سے سر پرستی، تعاون اور خصوصی دُعاؤں کے طلبگار ہیں۔ واللّٰہ الموفق والسلام محمود اَسعد مدنی چیئر مین : شیخ الہند اَیجو کیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ e-mail : ma.madani64@gmail.com ض