ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت ِاَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) سودی نظام قدیم اور فرسودہ ،غیر سودی نظام جدید ہے کافر حکومتوں کے ساتھ سودی لین دین کی اِجازت ہے قرض دینے کا اَجر،''حسنِخاتمہ '' وجود سے بڑی نعمت ہے ( تخریج و تز ئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 77 سائیڈA,B 18 - 10 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حدیث شریف میں یہ بیان ہو رہا تھا کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے سات ایسی چیزیں ہیں کہ جو ہلاک کر دیتی ہیں اُن سے بچو اَلسَّبْعَ الْمُوْبِقَاتِ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَمَا ھُنَّ اِنہوں نے عرض کہ وہ کیا ہیں اے رسول اللہ ۖ ۔ آپ نے اِرشاد فرمایا کہ اَلشِّرْکُ بِاللّٰہِ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا۔ وَالسِّحْرُ اور جادو۔ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلاَّ بِالْحَقِّ اور ایسے آدمی کو قتل کرنا کہ جس کا قتل جائز نہیں اللہ نے حرام قرار دیا ہے، یہ کام ایسے ہیں کہ اِنسان کے لیے ہلاکت کا باعث ہوتے ہیں مطلب یہ کہ آخرت برباد ہوجاتی ہے۔ اور بعض برے کام ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے بعد اُس اِنسان سے معاذ اللہ نیکی کی توفیق سلب