ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢ جنوری کو ماہر فلکیات اَلحاج شبیر اَحمد صاحب کاکاخیل جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورچائے نوش فرمانے کے بعد جامعہ کے طلباء سے خطاب فرمایا۔ ٢٠ جنوری کو حضرت مولانا محمداِلیاس صاحب گھمن بعد نمازِ عصر جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفیات ٢٢ جنوری کو جامعہ مدنیہ کے قدیم فاضل مولانا قاضی حبیب اللہ صاحب مدظلہم کے بڑے بیٹے کو نامعلوم قاتلوں نے ٹانک کے بھرے بازار میں شہید کردیا،تین چار برس پیشتر بھی مولانا کے جواں سال بیٹے کو نامعلوم حملہ آوروں نے شہید کر دیا تھا،مولانا اور دیگر پسماندگان کو اللہ تعالیٰ اِس ناگہانی حادثہ پر صبر اور اَجرِ عظیم عطا فرمائے اور شہداء کو آخرت کے بلند درجات سے نوازے،آمین۔ ٢٠ جنوری کو نارووال کے بھائی سرور صاحب کی خوشدامن صاحبہ اَچانک وفات پا گئیں۔ گزشتہ ماہ محمد آباد رائیونڈ روڈ کے چوہدری امیر الدین صاحب کے بھائی وفات پاگئے۔ ٥جنوری کو کنگن پور ضلع قصورکے قاری محمد اَشرف حامد صاحب کے والد گرامی جناب شاہ محمد صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔