ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
حضرت عثمان بن اَبی العاص رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضور ۖ سے اپنے جسم کے دَرد کی شکایت کی تو آپ ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ جس جگہ دَرد ہو وہاں ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ بسم اللہ پڑھے اور سات مرتبہ یہ دُعا پڑھے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور قدرت اور غلبہ کی پناہ چاہتا ہوں اُس چیز کے شر سے جس کو میں پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں اُنہوں نے اِس پر عمل کیا تو جسم کا دَرد ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔ حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بسم اللہ ہر بیماری سے شفا دینے والی اور ہر دَرد کا علاج ہے۔ (فضائلِ بسم اللہ ص ١٠) کشتی پر سوار ہوتے وقت : اِبن السنّی نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسو ل اللہ ۖ نے فرمایا میری اُمت ڈوبنے سے محفوظ رہے گی جب سوار ہو کر یہ دُعا پڑھیں گے( بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرھَا وَمُرْسٰھَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْر رَّحِیْم O وَمَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہ ) (الاذکار للامام النووی ص : ١٩٩) بسم اللہ قرب ِخدا وندی کا ذریعہ : تفسیر اِبن اَبی حاتم میں ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ۖ سے بسم اللہ کی نسبت سوال کیا تو آپ ۖ نے فرمایا ''یہ اللہ کا نام اللہ تعالیٰ کے بڑے ناموں میں سے ہے اور اِس میں اِس قدر نزدیکی اور قرب ہے جیسے آنکھ کی سیاہی و سفیدی میں۔ '' (تفسیر اِبن کثیر ج ١ ص ٣٢) لہٰذا جو شخص ہر کام کے شروع میں کثرت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے گا تو اُسے بھی اللہ کا قرب نصیب ہوگا۔ جنت کی چاروں نہروں سے سیرابی : حدیث شریف میں ہے کہ جب نبی کریم ۖ معراج کی رات میں آسمانوں کی طرف تشریف لے گئے تو تمام جنتوں کا معائنہ فرمایا تو جنت میں چار نہریں دیکھیں (جس کا ذکر قرآن میں بھی