ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
دعوت نامہ اَمن عالم کانفرنس بسلسلہ تحریک شیخ الہند صد سالہ تقریبات بتاریخ : ١٣ دسمبر تا ١٤ دسمبر ٢٠١٣ء بروز جمعہ تا سنیچر بمقام عید گاہ میدان، دیوبند محترم المقام حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب زید مجدکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اُمید کہ مزاجِ گرامی بخیر و عافیت ہوگا۔ بفضلہٰ تعالیٰ مشاہیر، علماء جماعتوں اور داعیانِ حق کی ایمائ، مشوروں اور تعاون سے شیخ الہند ایجو کیشنل چیر یٹیل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدینة العلم دیوبند میں بتاریخ ١٣ دسمبر تا ١٤ دسمبر ٢٠١٣ء حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن نور اللہ مرقدہ کی تحریک ریشمی رُومال کی صد سالہ تقریبات کے اِختتامی اِجلاس کے موقع پر مشاہیر علماء کی عالمی اَمن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِسلام زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ایک داعیانہ مذہب ہے۔ اَمن، عدل و مساوات، اخوت و وحدت اِسلامی فکرو عمل کا محور ہے، فساد فی الارض کو ختم کرنا، نزاع سے بچنا، مصالحت پسندی، قیامِ اَمن، باہمی اِتحادو اِتفاق اور بین الاقوامی تعاون واِشتراک وغیرہ پالیسی کوئی عارضی حکمت ِ عملی نہیں بلکہ مقصدِ اِسلام اور منشائِ اِلٰہی ہیں۔ کچھ اَپنوں کی غلط فہمی و کوتاہ عملی سے ایسی آمیزش ہوگئی کہ حق و باطل کے درمیان اِمتیاز مشکل ہو گیا۔