ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا فائدہ : رسو ل اللہ ۖ نے فرمایا کہ جس نے وضو کرنے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھی تو اُس کاوضو کامل نہیں ہوا۔ (ترمذی شریف ج ١ ص ٦) حضرت اَبو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص وضو کرنے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا اِس سے اُس کے صرف اَعضاء ِوضو کے گناہ دُھلیں گے اور جو شخص بسم اللہ پڑھ کر وضو کرے گا اُس کے پورے جسم کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (مشکوة شریف) کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا حکم : حضرت عمر بن اَبی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ بسم اللہ پڑھو اور داہنے ہاتھ سے اپنے آگے سے کھاؤ۔ (بخاری و مسلم و ترمذی ج ١ ص ٧ ) جو شخص بسم اللہ پڑھے بغیرکھانا شروع کردیتا تو آپ ۖ اُس کا ہاتھ پکڑ لیا کرتے اوراُس کو بسم اللہ پڑھنے کے لیے تاکید فرماتے۔ (زادُ المعاد۔ اُسوۂ رسولِ اَکرم ص ١٣١) علمائِ اُمت نے لکھا ہے کہ ' ' بسم ا للہ '' زورسے پڑھنا اَولیٰ ہے تاکہ دُوسرے ساتھی کو اَگر خیال نہ رہے تو یاد آجائے۔ (خصائلِ نبوی) جس نعمت کے اَوّل میں ''بسم اللہ'' اور آخر میں '' الحمدللہ'' ہو اُس نعمت سے قیامت میں سوال نہ ہوگا۔(اِبن حبان۔ اُسوۂ رسولِ اَکرم ص ١٣١) کھانے میں برکت : بسم اللہ پڑھنے سے کھانے میں برکت ہوتی ہے چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ ایک مرتبہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے اِتنے میں ایک دیہات (گاؤں) کا رہنے والا شخص آیا اور اُس نے دو لقمے میں ہی سارا کھانا صاف کردیا۔ حضور ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ اگر یہ شخص بسم اللہ پڑھ کر کھاتا تو یہ کھانا سب کے لیے کافی ہوجاتا اور اِرشاد