ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
قسط : ٢ اِسلام کیا ہے ؟ ( حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ ) دُوسرا سبق : نماز نماز کی اہمیت اور اُس کی تاثیر : اللہ و رسول پر اِیمان لانے اور توحیدو رسالت کی گواہی دینے کے بعد سب سے پہلا اور سب سے بڑا فرض اِسلام میں نماز ہے۔ نماز اللہ تعالیٰ کی خاص عبادت ہے جو دِن میں پانچ مرتبہ فرض کی گئی ہے۔ قرآن شریف کی پچاسوں آیتوں میں اور رسول اللہ ۖ کی سینکڑوں حدیثوں میں نمازکی بڑی سخت تاکید فرمائی گئی ہے اور اِس کو دین کا ستون اور دین کی بنیادکہا گیا ہے۔ نماز کی یہ خاص تاثیر ہے کہ اگر وہ ٹھیک طریقے سے اَدا کی جائے اور اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھتے ہوئے پورے دھیان سے خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی جائے تو اِس سے آدمی کا دِل پاک صاف ہوتا ہے اور اُس کی زندگی دُرست ہوجاتی ہے اور برائیاں اُس سے چھوٹ جاتی ہیں اور نیکی اور سچائی کی محبت اور خدا کا خوف اُس کے دِل میں پیدا ہوجاتا ہے اِسی لیے اِسلام میں دُوسرے تمام فرضوں سے زیادہ اِس کی تاکید ہے اور اِسی واسطے رسول اللہ ۖ کا دَستور تھا کہ جب کوئی آپ ۖ کے پاس آکر اِسلام قبول کرتا تو آپ توحید کی تعلیم کے بعد پہلا عہد اُس سے نماز کا لیا کرتے تھے اَلغرض کلمہ کے بعد نماز ہی اِسلام کی بنیاد ہے۔ نماز نہ پڑھنا اور نماز نہ پڑھنے والے رسول اللہ ۖ کی نظر میں : اَحادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور ۖ نماز نہ پڑھنے کو کفر کی بات اور کافروں کا طریقہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جو شخص نماز نہ پڑھے اُس کا دین میں کوئی حصہ نہیں چنانچہ صحیح مسلم کی