ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
قسط : ٢ تعلیم النسائ ( اَز اِفادات : حکیم الامت حضرت مولانا اَشرف علی صاحب تھانوی ) عورتوں کے نصاب کا خاکہ و خلاصہ بہشتی زیور کی اہمیت، اِفادیت و خصوصیت : عورتوں کے نصاب میں چند رسالے ایسے ہونے چاہئیں جن میں ٭ عقائد ِضروریہ ہوں۔ ٭ دینیات کے مسائل طہارت ،نماز، روزہ، زکوة، حج اور نکاح طلاق و حقوق اور بیع شراء وغیرہ کے ضروری اَحکام ہوں۔ ٭ اور کچھ قیامت کے واقعات (اَحادیث وغیرہ) ہوں۔ ٭ نیک بیبیوں (عورتوں) کی مختصر سی تاریخ ،سیرت حالات و واقعات ہوں۔ ٭ اور کچھ سلیقہ کی باتیں ،سینے پرونے ،کھانے پکانے، وغیرہ کی جو خانہ داری کے لیے ضروری ہیں۔ ٭ کچھ بیماریاں اور اُن کے علاج کا بھی بیان ہونا چاہیے کہ بال بچے والے گھر میں اِس کی بھی ضرورت ہے۔ یہ ہے نصاب ِ کامل جس کی تعلیم نسواں کے لیے ضرورت ہے اِن سب کے لیے بہشتی زیور کے مکمل حصے بہت کافی ہیں اور اگر بہشتی زیور نا پسند ہو تو اور کوئی رسالہ جن میں یہ مضامین ہوں جمع کرلینا چاہیے یا بہشتی زیور ہی میں جو ناپسند ہوں خوشی سے اِجازت دیتا ہوں کہ حذف کردیا جائے مگر شرط یہ ہے