ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2014 |
اكستان |
|
(٣) غیر مسلم بردرانِ وطن کے ساتھ اِسلامی تعلیمات کے مطابق پڑوسیوں کے حقوق کی پاسداری اور باہمی رواداری۔ (٤) دہشت گردی اور مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات اور بے قصور اِنسانوں کی خونریزی کے خلاف واضح اور متحدہ مؤقف۔ (٥) مسلکی اِختلافات میں تشدد کی مذمت۔ (٦) اَقلیتوں کے حقوق اور اُن کی پاسداری۔ (٧) کمزوروں، ناداروں، مفلسوں، عورتوںاور بچوں کے حقوق کی رعایت۔ (٨) جنسی اِستحصال، عیش پرستی، شراب، منشیات اور فحاشی سے پاک صالح معاشرے کی تشکیل میں جملہ مذاہب اور مصلحانہ تحریکوں کے ساتھ اِشتراک۔ اِن عنوانات میں سے کون سا ایسا عنوان ہے جو آج کی تاریخ میں قابلِ توجہ نہیں ہے۔ کانفرنس کے دعوت نامے میں مذکورہ عنوانات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ہمیں اِنتہائی مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے جس طرح ہماری دعوت کو شرفِ قبول عطا فرماتے ہوئے موسم کی نامساعدت اور ہر طرح کی مشقتوں کے باجود کانفرنس میں شرکت کی ہے، اِس کے لیے خاکسار، اپنے دِل میں اِنتہائی شکر گزاری کا جذبہ پاتا ہے۔ اللہ رب العزت سے ہمیں پوری اُمید ہے کہ کانفرنس کے عنوان اور موضوعات پر آپ حضرات کی تجاویز، راہنمائی اور مشورے، اِسلام اور مسلمانوں کی شبیہہ کو بہتر بنانے کے لیے اِنشاء اللہ منارۂ نور، مشعلِ راہ، حالات کے تاریک بیاباں میں قندیلِ رہبانی ثابت ہوں گے۔ ہم ایک بار پھر اُن تمام حضرات اور خیر خواہوں کا جو کسی بھی طور سے اِس کانفرنس میں شریک ہیں، اِستقبال کرتے ہوئے بارگاہ ِ رب العزت میں دُعا کرتے ہیں کہ وہ اِس کانفرنس کو ہر طرح سے مفید اور بامعنی و با مقصد بنائے، آمین۔ واخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلوة والسلام علٰی سیّد المرسلین و علٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین، آمین۔ ض