میں ایک مجاہد صاحب ہی کو نہیں قصر مرزائیت کے جملہ اعوان وانصار کو پرزور چیلنج دیتا ہوں کہ اگر مرزائیت میں حقانیت وصداقت شرم وحیا کا شائبہ سبھی ہے تو جس طرح اہل اسلام نے آپ کے سولہ۱۶ مطالبات کا تقریباً دگنے صفحات پر جواب دیا ہے۔ آپ ہمارے مطالبات کا چوتھائی صفحات ہی پر جواب دے دیجئے۔
مگر یاد رکھئے کہ اگر مرزا بھی کفن پھاڑ کر قبر سے نکل آئے تو جواب ناممکن ہے۔
فاضل مجاہد! ذرا گریبان میں منہ ڈال کر ضمیر کی آواز سنئے کہ وہ ان چند مطالبات کی تصدیق کرتے ہوئے مناظرہ انیچولی کا فیصلہ سنا رہا ہے:
اب جگر تھام کے بیٹھو مری باری آئی
مطالبات حقانی از مجاہد قادیانی
۱… نبوت ورسالت کی تعریف
۲… نبوت ورسالت کے اقسام
۳… ہر قسم کے منکر ومقر کا حکم
۴… نبوت بروزی وظلی کی تعریف
۵… پھر اس کا نفیاً واثباتاً حکم
۶… یہ اقسام نبوت حقیقی کے ہیں یا مجازی کے؟
۷… قرآن وحدیث میں نبوت کا اطلاق بمعنیٰ بروزی وظلی آیا ہے۔ یا نہیں؟ آیا ہے تو کہاں ہے؟ نہیں تو یہ معنی شرعی ہوئے یا غیر شرعی؟
۸… نبوت تشریعی وغیرتشریعی میں کچھ فرق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا؟ اگر نہیں تو ہر نبی غیرتشریعی تشریعی بھی ہوگا یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟
۹… وہ کچھ احکام جدید کا حامل ہوگا یا نہیں؟ اگر نہیں تو اس کے مبعوث کرنے سے بجز منکرین کے کافر ہونے کے کیا فائدے ہیں؟ اگر وہ جدید احکام کا حامل نہیں تو کسی قدیم ہی حکم کا حامل ہوگا۔ کیونکہ حکم تو ضرور ہوگا تو صاحب شریعت ہوگیا اور جدید وقدیم کسی قسم کا حکم بھی اس کے پاس نہیں توبعثت فضول ہوئی۔
۱۰… اگر نبوت بروزی وظلی میں ظل ذی ظل کا غیر ہوتا ہے اور محض بعض صفات میں شرکت