سخت گالی ہے۔ لیکن قرآن شریف کفار کو سنا سنا کر ان پر لعنت بھیجتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۵،۲۶، خزائن ج۳ ص۱۱۵ حاشیہ)
’’اس نے (قرآن شریف نے) ولید بن مغیرہ کی نسبت نہایت درجہ کے سخت الفاظ جو بصورت ظاہر گندی گالیاں معلوم ہوتی ہیں استعمال کئے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۷، خزائن ج۳ ص۱۱۶ حاشیہ)
نہم… مرزاقادیانی کے اعتقاد میں نبوت ختم نہیں ہوئی۔ ’’اگر عذر ہو کہ باب نبوت مسدود ہے اور وحی جو انبیاء پر نازل ہوتی ہے۔ اس پر مہر لگ چکی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ نہ من کل الوجوہ باب نبوت مسدود ہوا ہے اور نہ ہر ایک طور سے وحی پر مہر لگائی گئی ہے۔ بلکہ جزوی طور پر وحی اور نبوت کا اس امت مرحومہ کے لئے ہمیشہ دروازہ کھلا ہے۔‘‘ (توضیح المرام ص۱۸، خزائن ج۳ ص۶۰)
دہم… مرزاقادیانی باوجود خود مدعی مہدویت ہونے کے امام مہدی کے آنے کا قائل نہیں ہے۔ ’’محققین کے نزدیک مہدی کا آنا کوئی یقینی امر نہیں ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۵۷، خزائن ج۳ ص۳۴۴)
’’امام مہدی کا آنا بالکل صحیح نہیں ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۸، خزائن ج۳ ص۳۷۸)
یازدہم… مرزاقادیانی پادریوں کو دجال مانتا ہے۔ ’’پایۂ ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ مسیح دجال جس کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں کا گروہ ہے۔ جو ٹڈی کی طرح دنیا میں پھیل گیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۹۵،۴۹۶، خزائن ج۳ ص۳۶۶، انجام آتھم ص۴۷، خزائن ج۱۱ ص۴۷)
دوازدہم… مرزاقادیانی خردجال ریل کو سمجھتا ہے۔ ’’وہ گدھا دجال کا اپنا ہی بنایا ہوا ہوگا۔ پھر اگر وہ ریل نہیں تو اور کیا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۸۵، خزائن ج۳ ص۴۷۰)
سیزدہم… مرزاقادیانی کے نزدیک یاجوج ماجوج انگریز اور روس ہیں۔ ’’یاجوج وماجوج سے دو قومیں انگریز وروس مراد ہیں اور کچھ نہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۰۲، خزائن ج۳ ص۳۶۹)
چہاردہم… مرزاقادیانی علماء کو دابۃ الارض مانتا ہے۔ ’’دابۃ الارض وہ علماء اور واعظین ہیں جو آسمانی قوت اپنے اندر نہیں رکھتے۔ آخری زمانہ میں ان کی کثرت ہوگی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۱۰، خزائن ج۳ ص۳۷۳)
پانزدہم… مرزاقادیانی دخان کا بھی منکر ہے۔ ’’دخان سے مراد قحط عظیم وشدید ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۱۳، خزائن ج۳ ص۳۷۵)