Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 45

41 - 568
پس کسی غیر کے فرزند کو مجازاً اپنا فرزند اور متبنّٰی بنالینا حیوانات کی صفت ہے۔ بالاتفاق خدا پر ایسا بھی ناجائز ہے۔ ’’تعالی اﷲ عن ذلک علواً کبیرا‘‘ اب فرمائیے! مرزاقادیانی آپ کس طرح بمنزلہ اولاد خدا کے مجازاً ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کہتے ہیں۔ ایک چیز کو کسی دوسری چیز سے تب ہی تشبیہہ دے سکتے ہیں جب کہ مشبہ بہ موجود یا اس کا وجود متصور ہوسکتا ہو۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ زید چاند کی مانند ہے۔ پس چونکہ چاند ایک موجود شے ہے۔ زید کو بمنزلہ چاند کے شکل وصورت میں تشبیہہ دینا یا مثلاً (زید کا لاسد) زید کو شجاعت میں بمنزلہ شیر کے تشبیہ دینا جو ایک موجود جانور ہے۔ بہت درست اور جائز تشبیہ ہے۔ لیکن اگر فرضاً چاند اور شیر کوئی شئے نہ ہوتی تو آپ کس طرح ایک لاشئے کو شیٔ فرض کر کے زید کو تشبیہ دے سکتے ہیں اور فرضاً اگر تشبیہ دیتے بھی تو لوگ ایسی نامعقول تشبیہ سے جس کا مشبہ بہ لاشئے ہے۔ کیا سمجھ سکتے۔ پس مرزاقادیانی یہ تو ضرور آپ بھی مانتے ہوں گے کہ خدا کا حقیقی اور صلیبی ولد کوئی بھی نہیں تو فرمائیے خداکا ولد لا شئے ہوا یا نہ ہوا۔ اگر نہیں تو آپ پہلے خدا کا حقیقی ولد ثابت کر دیں اور لا شئے ہوا تو آپ کو اس الہام میں کہ ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷) خدا نے اپنے لاشئے ولد سے کیونکر تشبیہ دی۔ پھر فرمائیے بدلیل مذکور یہ تشبیہ غلط ہوئی یا نہ ہوئی اور یہ غلطی نعوذ باﷲ خدا سے ہوئی یا آپ سے۔ اگر خدا سے ہوئی تو عمداً ہوئی یا سہواً اور یہ بھی فرمادیجئے کہ خدا پر عمداً یا بھولے غلطی کا صادر ہونا جائز ہے یا نہ، اور اگر یہ غلطی خدا کی نہیں بلکہ آپ کی ہے تو پھر فرمائیے آپ نے غلطی اپنے کو الہام نام کر کے کیوں خدا کی طرف نسبت دی اور جھوٹا الزام خدا پر کس واسطے لگایا۔ کیا نبوت کے یہی معنی ہیں اور آپ کی مہدویت کی یہی ہدایت ہے اور آپ کی مسیحیت کا ثبوت غلط اور محض کذب ایسے خود ساختہ الہام اور خوابوں پر مبنی ہے۔ صاحبان باتمیز وبصیرت کی غیرت کب مقتضی ہے کہ قرآن وحدیث وبراہین عقلیہ کو چھوڑ کر آپ کے علانیہ غلط الہاموں سے آپ کی تصدیق کرلیں۔ آپ باتمیز اہل اسلام سے قطعاً اس امید کو قطع فرمالیں۔ اس کے علاوہ ہم کہتے ہیں۔ مرزاقادیانی خیر یہ تشبیہ خواہ غلط ہو یا صحیح۔ آپ انصاف سے فرماویں کہ خدا کے ولدلاشیٔ ولد سے جب آپ کو تشبیہ ہوئی تو لوگوں کو اب ایسی تشبیہ سے آپ کی نسبت کیا سمجھ لینا چاہیے۔ کہیے تو ہم اس تشبیہ کا منطوق بتادیں۔ لیجئے! بتائے دیتے ہیں۔ لیکن بایں شرط کہ مصنفوں کی رائے سے آپ اس پر عمل کریں۔ پس سنئے کہ اس تشبیہ کا یہ نتیجہ ہوا کہ آپ لاشئے ہیں۔ بایں دلیل کہ جب خدا جسم اور جسمانی لوازم سے منزہ ہونے کی وجہ قطعاً ولد نہیں رکھتا تو خدا کا ولد لاشئے ٹھہرا اور آپ اس الہام میں خدا کے بمنزلہ ولا شئے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 وسیلۃ المبتلاء لدفع البلاء حضرت مولانا سید علی الحائری لاہوری 13 1
4 تبصرۃ العقلاء ؍؍ ؍؍ ؍؍ 21 1
5 مہدی موعود ؍؍ ؍؍ ؍؍ 47 1
6 مسیح موعود ؍؍ ؍؍ ؍؍ 57 1
7 رگڑا مست قلندر دا سائیں آزاد قلندر حیدری قادری 79 1
8 خاتم النبیین حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمیؒ 85 1
9 ختم نبوت ؍؍ ؍؍ ؍؍ 137 1
10 اہل قبلہ کی تحقیق (مرزائی جماعت کی اسلام سے بغاوت) حضرت مولانا محمد مسلم عثمانی دیوبندی 159 1
11 مرزائیوں کے بیس سوالات کے جوابات جناب بابو پیر بخش لاہوری 183 1
12 خدمات مرزا ؍؍ ؍؍ ؍؍ 213 1
13 مسیح کاذب مولانا ملک نظیر احسن بہاری 223 1
14 تائید ربانی۱۳۳۱ھ، بجواب ہزیمت قادیانی ؍؍ ؍؍ ؍؍ 273 1
15 چودھویں صدی کے مجددین جناب عبدالستار انصاری 305 1
16 موضع پیکوان تھانہ کلانور کے جلسہ مابین اہل اسلام ومرزائیان کا لب لباب عالی جناب حضرت مولانا اﷲ دتہ 341 1
17 معیار المسیح علیہ السلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالویؒ 385 1
18 اتمام البرہان علیٰ مخالفی الحدیث والقرآن جناب شیخ احمد حسین میرٹھی اورسیئر 433 1
19 السقر لمن کفر الملقب بہ فتوحات محمدیہ برفرقہ غلمدیہ حضرت مولانا محمد مجتبیٰ رازی رامپوری 539 1
20 مرزاقادیانی کے عقائد فاسدہ کا صحیح نقشہ 25 4
21 چراغ الدین ساکن جموں ومرزاقادیانی کی چالاکی 42 4
22 خاتمۃ الکتاب 45 4
23 مرزاقادیانی کے دو درجن جھوٹے اقوال کی فہرست خود ان کی تصنیفات سے 234 13
24 مرزاقادیانی کے تمام جھوٹ کا ڈبل باوا یا بیحائی کا گرو گھنٹال 264 13
26 مجددیت کی حقیقت 309 15
27 مجددین کے متعلق اہم معلومات 313 15
28 پہلی صدی سے چودھویں صدی تک کے کچھ مجددین کے مبارک نام 314 15
29 ظہور مہدی علیہ السلام 329 15
30 دجال کا ظاہر ہونا 330 15
31 بیان نزول عیسیٰ علیہ السلام اور احادیث نبوی ؐ 331 15
32 عقیدہ ختم نبوت پر چند دلائل 333 15
33 تصویر کا پہلا رخ 335 15
34 تصویر کا دوسرا رخ، مرزا قادیانی کا دعویٰ نبوت 337 15
35 قادیانیوں سے ہندوئوں کی توقعات 340 15
36 معجزات انبیاء صلوٰۃ اﷲ علیہم 461 18
37 بیہودہ چتھاڑ معجزات حضرت عیسیٰ علیہ السلام از جانب قادیانی 463 18
38 اثبات معجزات وپیشین گوئیاں انبیاء علیہم الصلوٰات والسلام از نص قرآن 466 18
39 خلاصۃ التفاسیر 476 18
40 مرزا قادیانی کا روح انسان کی اصلیت کابیان 487 18
41 مرزا قادیانی کا اپنی حقیقت اصلی کا بیان 487 18
42 اثبات رفع جسمانی حضرت ادریس علیہ السلام 504 18
43 خلاصتہ التفاسیر 518 18
44 اسلام کی پہلی فتح مبارک ہو! 541 19
45 اسلام کی دوسری فتح مبارک ہو! 542 19
46 اسلام کی تیسری فتح مبارک ہو! 547 19
47 اسلام کی چوتھی فتح مبارک ہو! 549 19
48 اسلام کی پانچویں فتح مبارک ہو! 549 19
49 اسلام کی چھٹی فتح مبارک ہو! 551 19
50 اسلام کی ساتویں فتح مبارک ہو! 551 19
51 اسلام کی آٹھویں فتح مبارک ہو! 554 19
52 اسلام کی نویں فتح مبارک ہو! 555 19
53 اسلام کی دسویں فتح مبارک ہو! 555 19
54 اسلام کی گیارہویں فتح مبارک ہو ! 556 19
55 اسلام کی بارہویں فتح مبارک ہو! 557 19
56 اسلام کی تیرھویں فتح مبارک ہو! 558 19
57 اسلام کی چودھویں فتح مبارک ہو! 559 19
58 اسلام کی پندرھویں فتح مبارک ہو! 560 19
59 اسلام کی سولہویں فتح مبارک ہو! 561 19
60 اسلام کی سترویں اٹھارویں فتح مبارک ہو! 563 19
Flag Counter