یہ چمن ایسا رہے گا اور ہزاروں جانور
اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گے
اے مسلمانو! یہ تہتر مذہب کی متفقہ حدیثوں سے ثابت ہے کہ حسینؓ اور اس کے اباء طاہرین علیہم السلام کو اپنے اور خدا کے درمیان شرعی طور پر صدق دل سے وسیلہ قرار دو۔ بخدا کہ ضرور تمام حاجتیں ان کے ناموں کی برکت سے پوری ہو جائیں گی۔ ایسے علانیہ کافر ومفتری وکذاب کے دھوکوں سے بچو۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اہل بیت اطہار کے دامن کو نہایت ہوشیاری سے محکم پکڑ لو۔ یہی اہل بیت بنص قرآن وحدیث صحیح ’’تمسکوا بحبل اﷲ‘‘ خدا کی ریسمان ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ایسے کافروں کے دھوکوں سے کہیں ہاتھ سے چھوڑ دو۔ ’’ومن تمسک بہم نجی ومن تخلف عنہم فقد غرق وھوی‘‘ اب آخر میں یہ بھی لکھے دیتا ہوں کہ آج شام کو مجھے بھی الہام ہوا۔ جس کو ہدیہ ناظرین کرتا ہوں۔ وھو ہذا!
الہام جدید
’’یاایہا الذین اٰمنوا الا تحزنوا عن وسواس الکادیانی المدعی فانہ یوسوس فی صدور الناس فسیظہر کذبہ علیٰ العوام والخواص بلا التباس ویحصل لہ الندامۃ والیاس فی الرائے والقیاس‘‘ خلاصہ یہ کہ بسبب طویل ہونے کے ہم عربی عبارت کو چھوڑ دیتے ہیں۔ صرف ترجمہ باقی الہام کا لکھ دیتے ہیں کہ اس عبارت کے بعد ہمیں الہام ہوا کہ ’’اب مسلمانوں کو چاہئے مطمئن قلب رہنا کہ یہ طاعون اور وباء اور کل بیماریاں مرزاقادیانی کے جھوٹے دعوے کرنے کی وجہ سے ہندوستان پر تنبیہاً للعوام نازل کیا ہے کہ ایسے جاہل کی دھوکے بازیوں کو ایمان سمجھتے ہو۔ ایسے کذاب ومفتری کو سچا مانتے ہو۔ ’’افلا یتدبرون القرآن ام علیٰ قلوب اقفالہا‘‘ کیوں خدا کی نشانیوں کو نہیں دیکھتے ہو۔‘‘
اے مرزاقادیانی کے لنگڑے، لولے، کانے گنجے مریدو! ہم سچ لکھتے ہیں۔ اگر اب بھی مرزاقادیانی اس وقت ایسی بدگوئی اور کذب دعوے نبوت ومہدویت سے توبہ کرے تو ہم اپنے