للمؤلف
لو پڑھو اس رسالہ کو دل سے
ہے حدیث و دلیل قرآنی
بے تکلف ابھی عیان ہوگی
کادیانی کی ساری شیطانی
M
الحمد ﷲ علیٰ نوالہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ محمد والہ وبعد!
خادم شرع نبوی سید علی حائیری لاہوری برادران اہل اسلام کی خدمت میں عرض رسان ہے کہ آج ایک رسالہ موسومہ بہ دافع البلاء میرے ملاحظہ سے گذرا۔ جس کے مصنف (مرزاقادیانی) نے ہر ملت ومذہب کے واجب التعظیم لازم التکریم بزرگوں کو سخت الفاظ سے یاد کیا ہے اور تو خیر۔ لیکن اب یہ نوبت آپہنچی کہ نعوذ باﷲ تعالیٰ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور حضرت امام حسینؓ فداہ روحی سے یہ مسیح مدعی کاذب بقول خود افضل بننے لگے۔ یہ آزادی کا نتیجہ ہے ان ناعاقبت اندیشوں کو بمفاد ’’صاحب الغرض اعمٰی ولوکان بصیرا‘‘ بغیر مطلب کے کچھ بھی نہیں سو جا کرتا۔ دنیا میں شیطان دو قسم کے ہیں۔ شیاطین الجن اور دوسرے شیاطین الانس۔
پس صدر اوّل میں جنی شیطانی نے باوجود اس قدر عبادت واطاعت کے صرف اپنی برتری اور فضیلت کا دعوے حضرت آدم علیہ السلام پر کیا کہ میں ان سے بہتر ہوں۔ ’’خلقتنی من نار وخلقتہ من طین‘‘ جس کی وجہ سے وہ کافر اور ملائکہ کی صف سے خارج کیاگیا۔
پس عیسیٰ علیہ السلام جیسے الوالعزم پیغمبر پر مدعی کاذب مرزاقادیانی کو برتری اور فضیلت کا دعویٰ کرنا بجز تمثیل شیطانی اور کیا کہا جاسکتا ہے۔
پس شیطان اوّل کی فضیلت کے دعوے کرنے سے جیسا کہ کفر نتیجہ ہوا۔ اس مرزاقادیانی کی برتری کے دعوے پر بھی اسی نتیجہ کا ہونا ’’اظہر من الشمس وابیض من الامس‘‘ ہے۔ اے مسلمانو! یاد رہے کہ شیطان ثانی بھی شیطان اوّل کی مانند بہت سے جاہل نافہموں کو اپنی ضلالت کے جال میں پھنسانا چاہتا ہے۔ مگر جن کا ایمان کامل ہے وہ ہرگز ان کے دھوکوں میں نہیں آسکتے۔ اب رہا حضرت امام حسینؓ فداہ روحی جیسا شہید کربلا، قتیل سرجدا، جس نے مال اور جان اور آل وعیال واطفال کو ایسے سخت ظلم وتعدی سے اپنی کمال رضاؤ رغبت کے