غرض یہ کہ احتساب قادیانیت کی اس جلد۴۵میں شامل مندرجہ ذیل حضرات کے رسائل کی تعداد یہ ہے:
۱… حضرت مولانا علی الحائری کے ۴ رسائل
۲… جناب سائیں آزادقلندر کا ۱ رسالہ
۳… حضرت مولانا قاری محمدطیب قاسمی کے ۲ رسائل
۴… حضرت مولانا محمدمسلم عثمانی دیوبندی کا ۱ رسالہ
۵… جناب بابو پیر بخش لاہوری کے ۲ رسائل
۶… مولانا ملک نظیر احسن بہاری سابق قادیانی کے ۲ رسائل
۷… جناب عبدالستار انصاری کا ۱ رسالہ
۸… حضرت مولانا اﷲ دتہ کا ۱ رسالہ
۹… حضرت خواجہ ضیاء الدین سیالوی کا ۱ رسالہ
۱۰… شیخ احمد حسین میرٹھی کی ۱ کتاب
۱۱… مولانا مجتبیٰ رازی رامپوری کا ۱ رسالہ
…………………
گویا گیارہ حضرات کے کل ۱۷ رسائل وکتب
اس جلد میں شامل ہیں۔ لیجئے! اگلی جلد تک کے لئے اجازت چاہوں گا۔ امید ہے کہ قارئین! اپنی نیم شبانہ دعائوں میں فراموش نہ فرماتے ہوں گے۔
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
مدرسہ ختم نبوت ،مسلم کالونی چناب نگر
۲۶؍شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ، بمطابق۱۷؍جولائی ۲۰۱۲ء
نوٹ: آج سالانہ ختم نبوت کورس کی اختتامی دعا کے لئے یہاں جمع ہیں۔ مخدوم العلمائ، شیخ الحدیث ، حکیم العصر حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی دامت برکاتہم اپنے مبارک ہاتھوں سے کورس کے شرکاء کو اسناد عنایت فرمائیں گے۔ اﷲ رب العزت ہم سب کو آخرت میں تاجدار ختم نبوت کی شفاعت نصیب فرمائیں۔ آمین!