ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2011 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اَقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرت اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) خطاء بھول اَور جبر پر آخرت میں گرفت نہیں ہےاِس اُمت کی خصوصیت اَمر بالمعروف نہی عن المنکر،اِس کے تارک کی نیکی نیکی نہیں ہے خاتمہ کے وقت کی حالت معتبر ہوتی ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 67 سا ئیڈA 29 - 03 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے اِنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزَ عَنْ اُمَّتِی الْخَطَأَ وَالنِّسْیَانَ اللہ تعالیٰ نے میری اُمت پر اُس کی بِلااِرادہ غلطیاں اَور جو غلطیاں بھول کر ہوتی ہیں وہ وَمَا اسْتُکْرِھُوْا عَلَیْہِ ١ اَورجس چیز پر اُن کو مجبور کرکے کرالیا جائے اَور وہ کام شرعًا منع ہو تو گناہ نہیں لکھا جائے گا یہ سب چیزیں ایسی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میری اُمت پر سے اُٹھادی ہیں ۔ قرآنِ پاک میں آتا ہے اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَقَلْبُہ مُطْمَئِنّ بِالْاِیْمَانِ اگر کسی آدمی پر جبر کیا جارہا ہے اَور اُس سے کوئی ناجائز کام کرایا جارہا ہے ناجائز کلمات کہلائے جارہے ہیں تو اَگراُس کا دِل اِیمان پر قائم ہے تو کوئی حرج نہیں اللہ تعالیٰ نے اُس کو معاف فرمایا ہے۔اِس میں یہ بھی بحث آتی ہے کہ اَگر کوئی کفریہ ١ مشکوة شریف ص ٥٨٤