ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2011 |
اكستان |
|
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں دَارُالعلوم دیو بند کا فتوی معزز مفتیان دَارُالعلوم دیو بند زیدت معالکم اَلسلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کیسے آدمی ہیں ؟ کیا اِن کے عقائد اہل سنت والجماعت کے موافق ہیں ؟حدیث اَور تفسیر قرآن میں اِن کی رائے قابلِ اِعتبار ہے یا نہیں ؟ نیز فقہ میں اِن کا مسلک کیاہے؟ وہ کس اِمام کے مقلد ہیں ؟ ہم اِن کی باتوں کوسن کر اِن پر عمل کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اَزراہِ کرم تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔ ریاض اَحمد ( الٰہ آباد) عالیہ پرنٹرس، اُترسوئیا ( الٰہ آباد)،اِنڈیا ڈاکٹر ذاکرنائیک صاحب سے متعلق اکثر سوالات آتے رہتے ہیں، اِستفتاء ہذا بھی اِسی سلسلے کا ایک سوال ہے، اِس میں ڈاکٹر صاحب کے عقائد ، اِن کافقہی مسلک اَور قرآن و حدیث سے متعلق اِن کی تشریحات کے بارے میںتفصیلی جواب کی درخواست کی گئی ہے اِس لیے ڈاکٹر صاحب کی تقریر و تحریر کی روشنی میں ایک مفصل جواب لکھا جاتا ہے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ حَامِدًا وَّ مُصَلِّیًا وَّ مُسَلِّمًا اَلْجَوَابُ وَ بِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَالْعِصْمَةُ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کے بیانات میں صحیح عقیدے سے اِنحراف، قرآن کریم کی تفسیر میں تحریف ومن مانی سائنسی تحقیقات سے مرعوبیت،اِسلام مخالف مغربی اَفکار سے ہم آہنگی اَور فقہی مسائل میں سلف صالحین اَور جمہور اُمت کی راہ سے رُوگردانی جیسی گمراہ کن باتیںپائی جاتیںہیں ۔ نیز وہ اُمت مسلمہ کو ائمہ مجتہدین کی اِتباع سے پھیرنے، دینی مدارس سے برگشتہ کرنے اَور علمائے حق سے عوام کو بدگمان کرنے کی