ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2011 |
اكستان |
|
وفیات ٦ستمبر کو لاہور میں حضرت مولانا اَحمد حسن صاحب رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرماگئے۔حضرت مولانا دارُالعلوم دیوبند کے فاضل اَور حضرت شیخ الاسلام کے شاگرد تھے بڑے حضرت کے بھی دارُالعلوم دیوبند میں ہم سبق رہے ہیں۔ جامعہ مدنیہ جدید سے خصوصی تعلق کی وجہ سے حضرت رحمة اللہ علیہ ہمیشہ اِس کے لیے دُعاگو رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی برکات کو قائم ودائم رکھے اور اُن کی دینی خدمات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اَور اُن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر فرمائے،آمین۔ حضرت رحمة اللہ علیہ کی تدفین اُن کے آبائی قصبہ ''پَبّی'' پشاور کے مضافات میں ہوئی۔ ٧ستمبر کوجامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا سیّد آفاق شاہ صاحب کے والد محترم طویل علالت کے بعد کراچی میں اِنتقال فرما گئے،اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے،آمین۔ ٢٠ستمبر کوجامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولوی سعید صاحب ایک حادثہ میں شہید ہوگئے،اللہ تعالیٰ اُن کی شہادت کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَوراُن کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔ کراچی کے الحاج سیف الاسلام صاحب کی خوشدامن صاحبہ طویل علالت کے بعد گزشتہ ماہ وفات پاگئیں، اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرما ئے اَوراُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ ١١ رمضان المبارک کو جناب شاہد اِحسان صاحب کے والد گرامی اِنتقال فرماگئے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ،آمین۔ ٢٦ستمبر کو دُبئی میں جناب تنویرصاحب عثمانی بوجہ عارضہ قلب اچانک وفات پاگئے۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرما کر اُن کے پسماندگان کی کفالت فرمائے اَور صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔