ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2011 |
اكستان |
|
اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات ( حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنور ی ) فاضل دارُالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مدنی تواضع و اِنکساری : مقامِ تسلیم و رضاء اگرچہ تمام اَوصافِ حمیدہ کو محیط ہے لیکن ہم جن چیزوں کو اِس عنوان کے ماتحت ذکر نہیں کرسکے اُن کو یہاں ذکر کیے دیتے ہیں۔ سب سے پہلے آدابِ طعام کے سلسلے میں عرض ہے۔ بڑے بڑے تعلیم یافتہ اِن چیزوں سے واقف نہیں ،آنحضرت ۖ کے بارے میں منقول ہے : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ رُبَمَا جَثٰی لِلْاَکْلِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَجَلَسَ عَلٰی ظَھْرِ قَدَمَیْہِ وَرُبَمَا نَصَبَ رِجْلَہُ الْیُمْنٰی وَجَلَسَ عَلَی الْیُسْرٰی وَکَانَ یَقُوْلُ لَا آکُلُ مُتَّکِئًا وَاِنَّمَا اَنَا عَبْد آکُلُ کَمَا یَأْکُلُ الْعَبْدُ وَاَجْلِسُ کَمَا یَجْلِسُ الْعَبْدُ ''حضور ۖ بسا اَوقات دوزانوں بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے اَور کبھی کبھی ایک پیر کھڑا کرلیتے اَور بائیں پیر پر بیٹھ جاتے اَور اِرشاد فرمایا کرتے تھے کہ میں تکیہ لگاکر نہ کھائوں گا میں تو عبد ہوں، عبد کی طرح کھاتا ہوں اَور عبد کی طرح بیٹھتا ہوں۔ '' معلوم ہوا کہ آدابِ طعام یا بیٹھنے کے آداب کو ملحوظ رکھنا بھی آدابِ بندگی میں سے ہے اَور عبدیت کی شان ہے چنانچہ حضرت شیخ الاسلام ہمیشہ دو زانو بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے اَور بیٹھنے میں بھی اُسی نشست کو اِختیار کرتے تھے جو حدیث میں مذکور ہے ۔عام لوگ اگرچہ اِس چیز کو معمولی تصور کریں گے لیکن عمل کے میدان میں اُترکر آئیں تو معلوم ہوجائے گا کہ اِس فعل میں کتنی تواضع ہے۔ اِسی طرح سے کھانا کھانے کے بعد برتن کو اُنگلیوں سے صاف کرنا اَور چاٹنا اَور دَسترخوان پ