ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2011 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) خانقاہ ِحامدیہ اَور رمضان المبارک : اِس سال حضرت اَقدس سیّدی و مرشدی مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم نے مندرجہ ذیل دو حضرات کوخرقہ ٔخلافت و دَستار سے نوازا : (١) مولانا خلیل الرحمن صاحب بن محمد قاسم صاحب،ہلوکی ضلع لاہور(مدرس جامعہ مدنیہ جدید، برادرحضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم ) (٢) مولانا جہانزیب صاحب بن نعیم خان صاحب ، ضلع شانگلہ خیبر پختونخواہ (فاضل جامعہ مدنیہ جدید) اللہ تعالیٰ اِن سلاسلِ طیبہ کے فیوض و برکات کو اَقوامِ عالم میں تا قیامت جاری و ساری فرماکر قبولیت سے نوازے اَور ہمیں اِن مشائخ کی تعلیمات پر عمل کی تو فیق عطا فرمائے ،آمین۔ ٢٧ رمضان المبارک بعد نماز ِظہر خانقاہ ِحامدیہ میں حضور اَقدس ۖ کے موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی گئی ۔ اللہ تعالیٰ اِس کی برکات سے متمتع فرمائے،آمین۔ ٭یکم شوال المکرم /٣١اگست کو جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں عید الفطر کی نماز شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمودمیاں صاحب نے پڑھائی۔ ١١ شوال المکرم /١٠ستمبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں نئے تعلیمی سال کے داخلے شروع ہوئے اَور کثیر تعداد میں طلباء کی آمد شروع ہو گئی اَور اِسی روز سے تعلیم کا آغاز ہوا،والحمد للہ۔