Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009

اكستان

49 - 64
ہمیں ائیر پورٹ سے حاصل کرنا تھی ،کار ینٹ والا آفس ائیر پورٹ کی نچلی منزل پر واقع ہے وہاں کئی مسافر قطار بنائے گاڑیوں کے حصول کی خاطر موجود تھے ہم نے بھی اپنی باری پر کاغذات دکھا کر وہاں سے گاڑی کی چابیاں حاصل کیں جو گاڑی ہمیں دی گئی وہ بالکل نئی تھی اُس کا کلاک صرف 160 کلو میٹر شو کر رہا تھا نئی چیز کا اپنا ہی مزہ ہے عربی کا مقولہ ہے  کُلُّ جَدِیْدٍ لَذِیْذ  ہر نئی چیز مزے دار ہوتی ہے۔ 
اسپین میں ڈرائیونگ دائیں ہاتھ اور اسٹرینگ بائیں ہاتھ سے جبکہ برطانیہ میں اِس کے بر عکس جو ہمارے لیے ایک مسئلہ تھا مگر اِس مسئلہ کو ہمارے قافلے کے امیر جناب مولوی آفتاب احمد صاحب نے کمال مہارت سے آسان کردیا اُنہوں نے کسی بھی موقع پر یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ برطانیہ میں گاڑی چلا رہے ہیں یااسپن میں۔
مالگا ائیر پورٹ سے نکل کر ہم جونہی شہر کی طرف بڑھے تو ایک لمحے ہمیں ایسا محسوس ہوا جیسے ہم اپنے ہی ملک میں داخل ہوگئے ہوں ،دیار ِ غیر میں اجنبیت کا عموماً جو احساس ہوتا ہے وہ با لکل نہیں تھا جوں جوں ہم آگے بڑھتے جا رہے تھے وُوں وُوں اُنسیت اور اپنا ئیت کا احساس ہوتا رہا، پاکستان کی طرح کی کوٹھیاں وہی طرزِتعمیر وہی طرز ِ رہائش دروازوں پر لوہے کے گیٹ اور گیٹ پر سر سبز پھولوں اور پھلوں سے لدی ہوئی بیلیں وہی ماحول کھلا آسمان بھر پور روشنی برطانیہ سے بالکل ہٹ کر ایک الگ تشخص جو مشرقی اور عرب ماحول سے زیادہ قریب ،کچھ ہی فاصلہ طے کر نے کے بعد ہمیں قرطبہ کے سائن ملنا شروع ہوگئے ،شہر کی خوبصورت اور گنجان آبادی ختم ہوئی تو ہمارے سامنے اَب ایک صاف ستھری ہائی وے تھی سڑک کے ساتھ پہاڑوں کاایک لمبا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔
سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے چائے کی طلب ہوئی تو دوستوں نے رائے دی کہ اِس شاہراہ پر آنے والے کسی ہوٹل پر گاڑی روک کر چائے پی جائے۔چائے سفر میں ایک ٹانِک کا کام دیتی ہے اور سُستی کا ہلی کو دُور کر کے آدمی کو تازہ دم کر دیتی ہے۔ کچھ ہی فاصلہ طے کرنے کے بعد ہمیں ایک ریسٹورنٹ نظر آیا ہم نے گاڑی روک دی یہ ایک عرب طرز ِ تعمیر کا ریسٹورنٹ تھا کاؤنٹر پر پہنچ کر ہم نے انگلش میں چائے کا مطالبہ کیا تو کاؤنٹر پر موجود دونوں آدمی ہماری بات سمجھنے سے قاصر تھے کہ ہم اُن سے کیا چیز طلب کر رہے ہیں بڑی مشکل سے ہم اُن کو اِشاروں کنایوں میں یہ سمجھا سکے کہ ہم چائے مانگ رہے ہیں ہمیں بڑی حیرت ہوئی کہ وہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 10 1
4 حضرت اسماء رضی اللہ عنہا اَور ہجرت : 11 3
5 ہجرت بہت مشکل کام ہے : 11 3
6 ہجرت نہ کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم : 11 3
7 مہاجرین کا ثواب دَوگنا 12 3
8 حضرت عمر پر حضرت اسماء کا غصہ اَوردربار ِعالی میں پیشی : 12 3
9 دربارِ نبوی سے تسلی بخش جواب پر جشن 13 3
10 اِسہال کا طریقہ ..... سنا کو پسند اَور شُبرم کو ناپسند فرمایا 14 3
12 جمال گوٹا اَور سبق آموز واقعہ : 14 3
13 مریض کی عمر کا لحاظ رکھنے کی حکمت 15 3
14 ملفوظات شیخ الاسلام 16 1
15 علمی مضامین 18 1
16 چندضروری مسائلِ حج 18 1
17 اَب حسب ِذیل مسائل سمجھئے 20 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 21 1
19 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 21 18
20 سخاوت : 21 18
21 شعر اَور طب 21 18
22 خوف ِ خدا اَور فکر ِ آخرت 23 18
23 تربیت ِ اَولاد 24 1
24 پیدائش اَور اُس کی متعلقات 24 23
25 پہلا لڑکا باپ کے گھر میں ہونے کو ضروری سمجھنا : 25 23
26 بچہ پیدا ہوتے وقت ستر اور پردہ پوشی کے ضروری احکام 25 23
27 مسنون طریقہ : 26 23
28 تحنِیک 26 23
29 قومیت و صوبا ئیت اَور زبان ورنگ کے تعصّب کی اِصلاح 27 1
30 جنت میں کوئی صوبہ نہیں 27 29
31 زبان اَور رنگ اللہ تعالیٰ کی دو عظیم الشان نشانیاں ہیں : 28 29
32 عصبیت کفر کی نشانی ہے 30 29
33 اَلوَداعی خطاب 34 1
34 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی تین بددُعائیں 35 33
35 بڑے حضرت کے بدخواہوں کا انجام : 35 33
36 مخلص کی تنقید برداشت اَور بدخواہ کی نظراَنداز کریں 36 33
37 سب موافق ہونے کا نقصان : 36 33
38 تنقید برداشت کرنے کا مادّہ پیدا کریں 36 33
39 حضرت سعد کی اعلیٰ سیاسی بصیرت 37 33
40 ضروری بات : 39 33
41 احسان'' کا مطلب : 40 33
42 نبی علیہ السلام کی حیات میں مرتبہ احسان کا حصول : 40 33
43 جس کی تصوف سے آشنائی نہیں وہ کیا رائے دے سکتا ہے : 41 33
44 نبی علیہ السلام کے بعد بہت ریاضت کی ضرورت ہے : 41 33
45 فرصت کو غنیمت جانیں ،ریاضت و محنت کریں 42 33
46 شب ورَوز کے کچھ معمولات : 43 33
47 بقیہ : تربیت ِ اَولاد 43 23
48 بچہ کے کان میں اَذان و تکبیر کہنے کی حکمت : 43 23
50 گلدستہ ٔ اَحادیث 44 1
51 عود ِ ہندی میں سات بیماریوں سے شفاء ہے : 44 50
52 حضرت اَبوذر رضی اللہ عنہ کو سات باتوں کا حکم : 44 50
53 ہر نبی کو سات مخصوص لوگ عطا کیے جاتے تھے : 45 50
54 چار رَوز اُندلس میں 47 1
56 قرطبہ : 51 54
57 جامع مسجد قرطبہ : 53 54
58 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 61 1
59 وفیات 62 1
Flag Counter