Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009

اكستان

50 - 64
انگریزی زبان کا ایک لفظ بھی نہیں جانتے، ہمارے ہاں پڑھا لکھا اُسی کو سمجھا جاتا ہے جو انگریزی جانتا ہو۔ میرے خیال میں ایک آزاد قوم اور محکوم قوم میں یہی فرق ہے ۔آزاد قومیں اپنی زبان پر فخر کرتی ہیں اور غلام قومیں دُوسری قوموں کی زبان پر فخر اور اپنی زبان سے نفرت کرتی ہیں۔یورپ میں لوگ انگلش جاننے کے باوجود انگلش نہیں بولتے۔خیر چائے پی ،چائے کیا تھی لسی کے گلاس تھے پتی کا نام و نشان نہ تھا چائے کی تمنا پوری نہ ہوئی طلب ابھی باقی تھی۔ 
وہاں سے نکل کرہم نے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کیا اور منزل کی طرف بڑھنے لگے جس راستے پر ہم سفر کر رہے تھے وہ پہاڑی علاقہ تھا تمام پہاڑوں پر نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ زیتون کے درخت لگادیے گئے ہیں زیتون کے درخت حدّ ِ نگاہ تک پھیلے ہوئے تھے اُن کو ایسی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ لگایا گیا ہے کہ عقل ِانسانی دَنگ رہ جاتی ہے ۔یہ ایک عجیب و غریب اور ایسا منظر تھا جو ہم نے پہلے کسی ملک میں نہیں دیکھا ،ایسے مناظر کا لطف دیکھ کر ہی اُٹھایا جا سکتا ہے۔ اُن کو الفاظ کی زبان دینا ممکن نہیں یہ کسی عجوبے سے کم نہیں،پہاڑوںکی چوٹیوں پر زیتون کے درختوں کے جُھنڈ اَور اُن کے دامن میں سورج مکھی کے زرد پودوں کی کاشت ایک عجیب اور دل فریب نظارہ پیش کر رہی تھی۔پورے راستے میں ہمیں زمین کا کوئی حصہ بے کار پڑانظر نہیں آیا جس طرح عام ملکوں میں ہوتا ہے جو قومیں دُنیا میں عزت و قار کے ساتھ جینا چاہتی ہوں اُن کے شایان ِ شان یہی ہے کہ وہ محنت کریں اَور اپنی مٹی کو سونے میں تبدیل کردیں تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ ہوں بلکہ دُنیا اُن کی محتاج ہو۔
سائے آہستہ آہستہ لمبے ہوتے جارہے تھے سورج بڑی تیزی کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں سے ڈھلتا دیکھ کر ہم نے نماز ِ عصر کے لیے اپنی گاڑی ایک پٹرول اسٹیشن پر کھڑی کردی کیونکہ نبی کریم  ۖ  نے نماز ِ عصر کی خصوصی تاکید فرمائی ہے آپ کا ارشاد ِ گرامی ہے کہ جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی گویا اُس کا سب کچھ لُٹ گیا اور وہ اکیلا اِس دُنیا میں رہ گیا ہو۔ نماز ِ عصر کے لیے میں نے آذان دی اِن وادیوں اِن فضاؤں اور ہواؤں نے نہ جانے کتنی صدیوں بعد خداکی توحید کا اعلان سنا ہوگا۔ مولانا محمد قاسم صاحب نے امامت کی سعادت حاصل کی۔اسپین کے سنگلاخ پتھروں پر سجدہ ریز ہو کر جو سرور آیا وہ برطانیہ کے قالینوں پر بھی نہ تھا۔
 رات کا اندھیرا چھاجانے کے خوف سے ہم جلدی جلدی قرطبہ پہنچنا چاہتے تھے کیونکہ ابھی ہمیں اپنا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 10 1
4 حضرت اسماء رضی اللہ عنہا اَور ہجرت : 11 3
5 ہجرت بہت مشکل کام ہے : 11 3
6 ہجرت نہ کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم : 11 3
7 مہاجرین کا ثواب دَوگنا 12 3
8 حضرت عمر پر حضرت اسماء کا غصہ اَوردربار ِعالی میں پیشی : 12 3
9 دربارِ نبوی سے تسلی بخش جواب پر جشن 13 3
10 اِسہال کا طریقہ ..... سنا کو پسند اَور شُبرم کو ناپسند فرمایا 14 3
12 جمال گوٹا اَور سبق آموز واقعہ : 14 3
13 مریض کی عمر کا لحاظ رکھنے کی حکمت 15 3
14 ملفوظات شیخ الاسلام 16 1
15 علمی مضامین 18 1
16 چندضروری مسائلِ حج 18 1
17 اَب حسب ِذیل مسائل سمجھئے 20 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 21 1
19 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 21 18
20 سخاوت : 21 18
21 شعر اَور طب 21 18
22 خوف ِ خدا اَور فکر ِ آخرت 23 18
23 تربیت ِ اَولاد 24 1
24 پیدائش اَور اُس کی متعلقات 24 23
25 پہلا لڑکا باپ کے گھر میں ہونے کو ضروری سمجھنا : 25 23
26 بچہ پیدا ہوتے وقت ستر اور پردہ پوشی کے ضروری احکام 25 23
27 مسنون طریقہ : 26 23
28 تحنِیک 26 23
29 قومیت و صوبا ئیت اَور زبان ورنگ کے تعصّب کی اِصلاح 27 1
30 جنت میں کوئی صوبہ نہیں 27 29
31 زبان اَور رنگ اللہ تعالیٰ کی دو عظیم الشان نشانیاں ہیں : 28 29
32 عصبیت کفر کی نشانی ہے 30 29
33 اَلوَداعی خطاب 34 1
34 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی تین بددُعائیں 35 33
35 بڑے حضرت کے بدخواہوں کا انجام : 35 33
36 مخلص کی تنقید برداشت اَور بدخواہ کی نظراَنداز کریں 36 33
37 سب موافق ہونے کا نقصان : 36 33
38 تنقید برداشت کرنے کا مادّہ پیدا کریں 36 33
39 حضرت سعد کی اعلیٰ سیاسی بصیرت 37 33
40 ضروری بات : 39 33
41 احسان'' کا مطلب : 40 33
42 نبی علیہ السلام کی حیات میں مرتبہ احسان کا حصول : 40 33
43 جس کی تصوف سے آشنائی نہیں وہ کیا رائے دے سکتا ہے : 41 33
44 نبی علیہ السلام کے بعد بہت ریاضت کی ضرورت ہے : 41 33
45 فرصت کو غنیمت جانیں ،ریاضت و محنت کریں 42 33
46 شب ورَوز کے کچھ معمولات : 43 33
47 بقیہ : تربیت ِ اَولاد 43 23
48 بچہ کے کان میں اَذان و تکبیر کہنے کی حکمت : 43 23
50 گلدستہ ٔ اَحادیث 44 1
51 عود ِ ہندی میں سات بیماریوں سے شفاء ہے : 44 50
52 حضرت اَبوذر رضی اللہ عنہ کو سات باتوں کا حکم : 44 50
53 ہر نبی کو سات مخصوص لوگ عطا کیے جاتے تھے : 45 50
54 چار رَوز اُندلس میں 47 1
56 قرطبہ : 51 54
57 جامع مسجد قرطبہ : 53 54
58 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 61 1
59 وفیات 62 1
Flag Counter