ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد! کافی عرصہ سے لندن میں ایم کیو ایم کے پناہ گزیر سر براہ الطاف حسین قادیانیوں کے حق میں آئے دِن بیانات دے رہے ہیں ہماری شُنید کے مطابق اُن کے اِس قسم کے بیانات نے خود اُن کی اپنی پارٹی میں اضطراب پیدا کردیا ہے اگر وہ اپنے اِس مؤقف پر قائم رہتے ہیں تو یہ اُن کی آخرت کی بربادی کے ساتھ ساتھ اُن کی حادثاتی سیاسی جماعت کی بربادی کا بھی پیش خیمہ ہوگا موجودہ بیان بازی مذہبی بغاوت کے علاوہ اُن کے سیاسی طور پر نابالغ ہونے کی واضح دلیل ہے۔اَب بھی موقع ہے کہ وہ تائب ہوکر اپنے کو خدا ئی قہر سے بچالیں۔ ہم اِس پر کچھ لکھنا چاہتے تھے کہ حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مدظلہم العالی کی تحریر بعنوان ''جناب الطاف حسین صاحب کے نام کھلا خط '' نظر سے گزری ،ججی تلی اَور مدلّل تحریر کو پڑھ کر جی چاہا کہ اِس کو اِداریہ کی زینت بنا کر نظر قارئین کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی اِس سعی مشکور کو شرف ِ قبولیت عطا فرماکر ہدایت کا ذریعہ بنائے ،آمین۔(محمودمیاں غفرلہ )