ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009 |
اكستان |
|
طرف بھی لگنا چاہیے اِس طرف بھی محنت کریں ۔اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری ہر معاملے میں دستگیری فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ شب ورَوز کے کچھ معمولات : اَور کچھ شروع مہینے میں ہم نے اعمال بتائے تھے اگر اُس طرف بھی توجہ رکھیں معمول میں رکھیں تو ہمیں بھی ثواب ملتا رہے گا۔ سوہ ٔ یٰسین شریف پڑھا کریں سورہ ٔ کہف پڑھا کریں ہر جمعہ کے روز، فتنے کا دور ہے بہت خطرناک اللہ تعالیٰ گمراہی سے بچائے فتنے سے بچائے اِس نیت سے سورہ ٔ کہف پڑھا کریں ہر جمعہ کو۔سورۂ فتح پڑھیں ظہر کے بعد، عصر کے بعد عَمَّ یَتَسَائَ لُوْنَ کا بھی آتا ہے وہ بھی پڑھ لیا کریں ،مغرب بعد سورہ ٔ واقعہ اور سورۂ مزمل پڑھ لیا کریں، سو تے وقت سورہ ٔ ملک اور الم سجدہ (پارہ ٢١) پڑھ لیا کریں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جو آپ کو کوئی بھی منع نہیں کرے گاآپ کا تعلق خواہ کسی بھی شیخ سے ہو کیونکہ یہ نبی علیہ السلام کے فرمودات ہیں۔ نبی علیہ السلام کے فرامین ہر آدمی ہر حال میں کر سکتا ہے اَور جو اِن کی برکت ہوگی وہ کسی اور چیز کی نہیںہو گی۔تو یہ سکہ بند اعمال ہیں قرآنی اعمال ہیں نبی علیہ السلام کے فرمودات ہیں تو اِنہیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا ء فرمائے۔آمین۔ بقیہ : تربیت ِ اَولاد بچہ کے کان میں اَذان و تکبیر کہنے کی حکمت : بعض اہل لطائف نے لکھا ہے کہ مولود (پیدا ہونے والے بچے ) کے کان میں جو اَذان کہی جاتی ہے اِس میں ایک نکتہ ہے اُس میں اِس بات کی طرف اِشارہ ہے کہ اِس کو سنا رہے ہیں کہ اذان و تکبیر ہوگئی ہے اَب جنازہ کی نماز کے منتظر رہو۔اور یہ بھی حکمت ہے کہ اَذان و تکبیر میں اللہ کا نام ہے تو شروع ہی سے اُس کے کان میں اللہ کا نام اِس لیے لیا جاتا ہے کہ ایمان کی استعداد قوی ہوجائے اور شیطان اِس سے دُور ہوجائے۔ اور دونوں حکمتوں میں گویا اِشارہ ہے اِس طرف کہ دُنیا میں غافل ہو کر نہ رہنا۔ (جاری ہے)