ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009 |
اكستان |
|
خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک ( بقلم : محمدعامر اَخلاق، خادم جامعہ مدنیہ جدید ) .بحمد اللہ رائیونڈ خانقاہ ِ حامدیہ میں حسب ِ معمول گزشتہ برسوں کی طرح اِس برس بھی رمضان المبارک میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے سالکانِ طریقت نے مسجد حامد میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کی معیت میں اعتکاف کیااَور سلوک و احسان، ریاضت و مجاہدہ میں مشغول و مصروف رہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے مسترشدین و مریدین کے لیے کچھ اِجتماعی اعمال اَور کچھ حسب ِ حال ہر ایک کے لیے اِنفرادی اعمال کی ہدایات تھیں۔ اِس سال حضرت اَقدس سیّدی و مرشدی مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم نے مندرجہ ذیل تین حضرات کوخرقہ ٔخلافت و دَستار سے نوازا : ١۔ مولانا محمد عکاشہ بن محمد یوسف صاحب، قصور صوبہ پنجاب(فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) ٢۔ مولانا محمد فرحان خان بن محمد یوسف خان صاحب ،کینیڈا(فاضل جامعہ مدنیہ جدید) ٣۔ مولانا خالد عثمان بن گل محمد صاحب ،کرک صوبہ سرحد(فاضل جامعہ مدنیہ جدید) ٢٦ رمضان المبارک بعد نماز ِعصر خانقاہ ِحامدیہ میں حضور اَقدس ۖ کے موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی گئی جو ہم سب کے لیے بہت ہی خوش قسمتی کی بات تھی۔ اللہ تعالیٰ اِن سلاسل طیبہ کے فیوض و برکات کو اَقوام ِعالم میں تا قیامت جاری و ساری فرماکر قبولیت سے نوازے اَور ہمیں اِن مشائخ کی تعلیمات پر عمل کی تو فیق عطا فرمائے ،آمین۔ ٨ شوال المکرم /٢٨ستمبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں نئے تعلیمی سال کے داخلے شروع ہوئے اور کثیر تعداد میں طلباء کی آمد شروع ہو گئی،والحمد للہ۔(ادارہ)