ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009 |
اكستان |
|
وفیات گزشتہ ماہ درج ذیل حضرا ت وفات پاگئے :کراچی کے حافظ جمال صاحب کے والد حاجی گلزار صاحب ، چوہدری سلیم صاحب ثانی کی ہمشیرہ صاحبہ ، سیّددِلاور علی شاہ صاحب کے بہنوی سید آصف صاحب، جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث مولانا حفیظ الرحمن صاحب کے والد صاحب ،پر ویز ملک صاحب کے چچا، مولانا شاہد ریاض صاحب کے ماموں ،مولانا شکیل صاحب کی والدہ صاحبہ ، میاں چنوں کے مولانا محمد فیصل عمران صاحب اشرفی کی والدہ صاحبہ اَور محمد فرید خان صاحب کی دادی صاحبہ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں (٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔