ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2009 |
اكستان |
|
یہ علوم حاصل ہوں۔اخلاص سے جب مانگیں گے اللہ سے تو پھر اللہ تعالیٰ مہربانی کریں گے رہنمائی فرمائیں گے۔ ایسے بندے اللہ نے رکھے ہیں ہر دور میں، اچھے برے ہر دور میں ہوتے ہیں ۔ فرصت کو غنیمت جانیں ،ریاضت و محنت کریں : وقت ضائع نہ کریں یہ فرصت پھر بعد میں آپ کو نصیب نہیں ہوگی۔ اِس دور میں آپ محنت کر سکتے ہیں۔ کوئی معمول ہوگا تو اُس پر عمل کر سکتے ہیںپھر بعد میں نہیں کر سکتے ہیں فارغ ہوگئے پھر شادی ہوگئی پھر بچے ہوگئے پھرتو آپ کو ہلدی اور نمک اَور مرچ اور دالوں کی قیمتوں سے ہی فرصت نہیں ملے گی اِسی میں زندگی گزر جائے گی۔ اور جوں جوں وقت گزرے گا مصروفیت بڑھتی چلی جائے گی۔ تو اِس لیے بھائی اِس دور کو غنیمت جانیں ذرا سوچیں کہ کتنا بڑا احسان ہے آپ پر اللہ کا کہ صرف دین سیکھنے کی برکت کا نتیجہ ہے آپ دین کے لیے نکلے ہیں آپ کو آٹا گوندھنا نہیں پڑتا آٹا چھاننا نہیں پڑتا دال صاف کرنی نہیں پڑتی دال دھونی نہیں پڑتی سبزی کاٹنی نہیں پڑ رہی تنور پر روٹی لگانی نہیں پڑ رہی سالن نہیں پکایا جا رہا ہے خود بخود اللہ نے خادم مقرر کر رکھے ہیں۔ آپ پڑھ رہے ہیں اَور وہ خادم آپ کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں اور کھانا تیار ہوتا ہے آپ پڑھ کے فارغ ہوتے ہیں تو اعلان ہوتا ہے کھانا کھالیں کیا یہ معمولی احسان ہے اللہ کا کہ کچھ بھی کرنا نہیں پڑ رہا ہے اور اللہ تعالیٰ انتظام کر رہے ہیں آپ کے لیے ،ہم نہیں کر رہے ہم میں سے کوئی نہیں کر رہا نہ کر سکتا ہے بس کی بات ہی نہیں ہے یہ اللہ کر رہا ہے اللہ کرا رہا ہے ہمیں بھی وہی کھلا رہا ہے آپ کو بھی وہی کھلا رہا ہے اَور وہ اِس دین کے صدقہ میں کھلا رہا ہے۔اس دین کی برکت ہے ورنہ بھائی ہماری حیثیت کیا ہے کوڑی کی بھی حیثیت نہیں ،یہ تواللہ کی بس مہربانی ہے کہ دین کے نام پر اُس نے لاج رکھی ہوئی ہے اور آگے کو بھی رکھے اور خاتمہ ایمان پر کر دے اور آخرت میں ہمارے گناہوں پر پردہ ہی ڈالے۔ یہ وقت بہت غنیمت ہے آپ کا، اِسے ضائع نہ کریں اور سیکھیں جس سے بیعت ہیں اُن سے کہیں کہ مجھے سکھائیں ہم سیکھنے آئے ہیںاِصرار کریں پیچھے پڑیں کہ میں نے یہ علوم سیکھنے ہیں یہ حاصل کرنے ہیں پھر اِس کی برکات دیکھیں آپ ۔نبی سکھاتے تھے وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَیُزَکِّیْھِمْ یہ وَیُزَکِّیْھِمْ کیا ہے تزکیہ کیا ہے؟ اُنہیں کتاب سکھاتے تھے اُنہیں حکمت سکھاتے تھے حکمت میںسیاست بھی آگئی اور وَیُزَکِّیْھِمْ ۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی جس نے اپنا تزکیہ کر لیا وہ کامیاب ہو گیا وہ فلاح پاگیا تو اِس لیے اِس