ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٤ اگست کو تقریب ختم بخاری کے بعد جامعہ مدنیہ جدید میں سالانہ تعطیلات ہوئیں۔ 6 اگست کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب وفاق المدارس العربیہ کے اِجلاس ِ شورٰی میں شرکت کی غرض سے ملتان تشریف لے گئے۔ رات قاری عبد الحمید صاحب کے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن میں گزاری ۔صبح 7 اگست کو اِجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمن صاحب کے ہمراہ ہوائی اڈے اُن کو رُخصت کرنے کے لیے گئے۔ بعد اَزاں حضرت مولانا عطاء اللہ شاہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔بعد ازاں دفتر ختم نبوت تشریف لے گئے جہاں مولانا عزیز الرحمن صاحب نے دوپہر کے کھانے کا اہتمام فرمایا۔عصر کی نماز کے بعد دفتر ختم نبوت سے روانگی ہوئی اور حضرت بہائو الدین زکریا رحمہ اللہ اور حضرت شاہ رُکن ِعالم رحمہ اللہ کے مزارات پر حاضری کے بعدلاہور کے لیے روانگی ہوئی، رات 2:00بجے بخیریت لاہور واپسی ہوئی۔ ٢٦رجب المرجب ١٤٢٨ھ مطابق ١١اگست ٢٠٠٧ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات نہایت خوش اسلوبی سے ہوئے والحمد للہ۔ ١٥ اگست کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب لاہور سے صبح 11:00مَری کے سفر پر روانہ ہوئے۔ راستے میںشام 4:00بجے مولوی محمد مصعب سیرین فاضل جامعہ مدنیہ جدید کے اِسرار پر مدرسہ