ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت ِاقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) عرب کے چار دانا ۔ شاہِ حبشہ کا اِسلام ۔ حضرت عَمروبن عاص کا اِسلام حضرت علی و معاویہ نے حرمین کو باہمی لڑائیوں سے محفوظ رکھا ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 54 سائیڈA 22-11-85 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جناب ِرسول اللہ ۖ کے ایک صحابی ہیں حضرتِ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ۔ اُن کے اسلام کا واقعہ تو یہ ہے کہ جب مسلمان ہجرت کرکے حبشہ گئے تو کفارِ مکہ نے حضرت عمرو بن العاص کی سرکردگی میں ایک وفد بھیجا تاکہ شاہِ حبشہ سے جاکر ملے اور اُن سے کہے کہ اُن لوگوں کو آپ اپنے ملک سے نکال دیں، ہمارے حوالے کردیں۔ یہ بہت ہی ذہین اور زکی تھے۔ وہاں پہنچے، تعلقات پیدا کیے، بادشاہ سے ملاقات کی، تحائف لے گئے تھے مختلف دَرجوں کے، وہ مختلف لوگوں کو پیش کیے۔ بادشاہ کے لیے بھی لے گئے تھے وہ اُنہیں پیش کیے آنے جانے کی اجازت ہوگئی، دربار تک پہنچنا ممکن ہوگیا۔ ایک دن اِنہوں نے بہت لمبا سجدہ کیا بادشاہ کو، بادشاہ نے پوچھا کیا بات ہے؟ تو اِنہوں نے کہا کہ مقصد میرا یہ ہے کہ آپ اِن لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں۔یہ لوگ فسادی ہیں اور وہاں سے آئے ہوئے ہیں آپ کے ملک میں اِنہیں ہمارے حوال