ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007 |
اكستان |
|
تعلیم القرآن دینہ میں دوپہر کا کھانا تناول فرمایا بعد اَز نمازِ عصر مدرسہ ھذٰا میں طلباء و طالبات سے بیان فرمایا۔ مغرب کی نماز راولپنڈی میں جامعہ جدید کے طالب علم محمد فیاض کے گھر پڑھی، بعد اَزاں مَری کے لیے روانہ ہوئے۔ رات 11:00بجے حاجی محمد شعیب صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور رات کا قیام حاجی صاحب کے گھر فرمایا۔ اَگلے روز صبح 11:00بجے حاجی صاحب سے رخصت ہو کر جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم حسین احمد کے ہمراہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد کے لیے روانہ ہوئے، بکوٹ میںسجادہ نشین محمد اَظہر صاحب بکوٹی سے ملاقات ہوئی۔ بکوٹ شریف میں جمعہ کے دِن حضرت نے خطبہ دیا اور اِسلام میں عورتوں کے حقوق سے متعلق بیان فرمایا۔ سہ پہر کوراولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے اور حاجی خدا بخش صاحب کی طرف سے رات کے کھانے کی دعوت پر رات 9:30بجے اُن کی رہائشگا ہ راولپنڈی پہنچے۔ رات دیر ہو گئی لہٰذا رات کا قیام وہیں ہوا ،اگلی صبح راولپنڈی سے بعد فجر لاہور کے لیے روانگی ہوئی، راستے میں گکھڑ منڈی میں حضر ت مولانا سرفراز خان صاحب صفدر دامت برکاتہم العالیہ کی مزاج پرسی کی اور دُعا کی درخواست کی۔ دوپہر 2:00 بخیریت لاہور واپسی ہوئی۔ ٤ اگست کوجناب حافظ رشید احمد صاحب و حافظ فرید احمد صاحب اور محترم سرور صاحب الحسینی ختم ِ بخاری شریف میں شرکت کے لیے کراچی سے جامعہ مدنیہ جدیدتشریف لائے۔ ١٥ اگست کو انگلینڈ سے جناب مستقیم صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور جامعہ کے تعلیمی و تعمیری اَحوال دیکھ کر خوشی و مسرت کا اِظہار کیا۔ آپ ١٨ اگست کو انگلینڈ واپس تشریف لے گئے۔ ٤شعبان المعظم مطابق ١٨اگست بروز ہفتہ'' دورۂ صرف و نحو'' کا آغاز ہوا جس میں ملک بھرسے طلباء شریک ہیں۔ حضرت مولانا حسن صاحب نے ''دورۂ صرف و نحو'' شروع کرایا ،والحمدللہ۔ ٢١ اگست کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا خلیل صاحب کی دعوت پر اُن کے گائوں رسول پورہ رائیونڈ تشریف لے گئے، وہاں مغرب کے بعد مسجد میں عدل کے فوائد و برکات اور اہمیت پر مفصل بیان فرمایا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور