Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007

اكستان

21 - 64
تقریب ختم ِ بخاری شریف 
جامعہ مدنیہ جدید میں تقریب ختم ِ بخاری شریف کی مختصر رُوداد 
(  بقلم  :  مولانا محمد عابد صاحب ،فاضل جامعہ مدنیہ لاہور  )
 طے شدہ نظم کے مطابق جامعہ مدنیہ جدید میںختم بخاری شریف ٢٠ رجب المرجب مطابق ٥ اگست بروز اتوار منعقد ہونا تھا،مگر خوش قسمتی کہ ہندوستان سے حضرت مولانا سید اَرشد صاحب مدنی مدظلہم کی اچانک لاہور تشریف آوری ہوئی تو ختم ِبخاری شریف کی تقریب کا انعقاد ایک روز پہلے ١٩ رجب المرجب مطابق ٤اگست بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں ہوا۔ اِس تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر جمعیت علمائے ہند و اُستاذ الحدیث و ناظم ِ تعلیمات دارُالعلوم دیوبند حضرت مولانا سید اَرشد صاحب مدنی مدظلہم تھے جنھوں نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکر مختصر بیان فرمایا اور دُعاء فرمائی۔
 اس موقع پر جامعہ کے اَساتذہ، طلباء اور بڑی تعداد میں بیرونی اور مقامی حضرات نے شرکت فرمائی اِس تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ فرید احمد صاحب شریفی کی تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا اِس کے بعد جامعہ جدید کے متعلم محمد خبیب سلّمہ نے مرزا غلام احمد قادیانی پر اپنی لکھی ہوئی نظم مخصوص اَنداز میں پڑھ کر سُنائی اور شائقین سے داد وصول کی۔ بعد اَزاںفاضل نوجوان محمد قاسم صاحب نے ہدیہ نعت ِ رسول ِ مقبول پیش کی۔ 
ہدیۂ عقیدت کے بعدجامعہ مدنیہ جدید کے فاضل میواتی برادران کی اپنے مادرِ علمی جامعہ مدنیہ جدید پر نظم ''یہ مدنیہ گلشن پیارا ہے، اِسے رب نے خوب نکھارا ہے'' سے سامعین بہت لطف اَندوز ہوئے۔ 
 اِس کے بعدجامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم نے بیان فرمایا۔ آپ نے اپنے بیان میں اَکابرین کی رفعت ِ شان کے سلسلہ میں ترغیبی واقعات سُنائے۔ علماء و اَکابر کے اَدب و احترام پر زور دیا، علم سیکھنے کی ترغیب دی۔
 اِس کے بعد جامعہ کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا اَمان اللہ صاحب دامت برکاتہم نے مختصر   بیان فرمایا۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 5 1
4 شاہِ حبشہ کی تخت نشینی کا واقعہ : 6 3
5 شاہِ حبشہ تابعی تھے : 7 3
6 حضرت عمرو بن العاص کی مدح : 7 3
7 عرب کے چار دانا 8 3
8 سیانوں کی نصیحت پر کان نہ دَھرنے کا نقصان : 8 3
9 حضرت علی و معاویہ نے حرمین کو باہمی لڑائیوں سے بچائے رکھا : 8 3
10 حضرت قیس کی چھٹی حس اور حضرت معاویہ کا پچھتانا : 9 3
11 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
12 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 11
13 معارف و حقائق : 10 11
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 12 11
15 جواب کا منتظر 17 11
16 احادیث ِمبارکہ اور رمضان المبارک 18 1
17 تقریب ختم ِ بخاری شریف 21 1
18 ( بیان حضرت مولانا سید اَرشد صاحب مدنی مدظلہم العالی ) 23 17
19 علم ِ حدیث میں مشغولیت نبی علیہ السلام سے قربت : 23 17
20 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کا کشف : 24 17
21 حدیث سے تعلق برقرار رہنا چاہیے : 24 17
23 ( بیان حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ العالی ) 26 17
24 بڑی تنظیم چھوٹی میں ضم نہیں ہوسکتی : 27 17
25 فنا کی برکات : 27 17
26 تمام چھوٹی جماعتیں بڑی جماعت میں ضم ہوجائیں : 28 17
27 مدارس میں سیاست نہیں ہوتی مگر سیاستدان تیار ہوتے ہیں : 29 17
28 جتنی زیادہ چھوٹی چھوٹی تنظیمیں ہوں گی اُتنا ہی ایجنسیوں کا کام آسان ہوگا : 29 17
29 علماء اور طلباء کے لیے چند دُعائیں : 30 17
30 سورۂ کہف کا معمول : 31 17
33 مرثیہ مولانا عبد الرشید غازی 32 1
34 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 33 1
35 مکاری اور چالاکی کا مرض : 33 34
36 زیادہ بولنے کا مرض : 34 34
37 بدگمانی : 35 34
38 لعن طعن اور کوسنے کا مرض : 35 34
39 حسد : 36 34
40 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 1
41 وفیات 39 1
42 ظہار اور روزہ توڑنے میں کفارہ بالصوم 40 1
43 مضمون کا مقصد : 40 42
44 خصوصیت کا دعوٰی اور اُس کا جواب : 44 42
45 اِس کلام پر ہمارا تبصرہ : 48 42
46 درس ِ حدیث 48 1
47 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
48 یہودی خباثتیں 52 1
49 ١٠۔ پروٹوکول کا خلاصہ : 52 48
50 صہیونیت یہودیوں کا نیا دین : 54 48
51 یہودی مؤرخ مزید کہتا ہے : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( بیویوں میں برابری کرنے کا بیان ) 56 52
58 تقريظ وتنقيد 57 1
59 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter