Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007

اكستان

6 - 64
کردیں ہم اِنہیں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔ جب اِنہیں بادشاہ کی سخت ناگواری کا اِحساس ہوا تو بہت ہی عاجزی سے بات کی۔ معلوم ہوا یہ کہ وہ تو مسلمان ہوچکا ہے۔ رسول اللہ  ۖ  کو سچا رسول مانتا ہے، اِنہوں نے کہا کہ میری بڑی غلطی تھی مجھے بھی مسلمان کرلیجیے اور مسلمان ہوگئے سچ مُچ کے صحیح دِل سے، کسی کو دکھانے  کے لیے نہیں بلکہ ذہن میں یہ آگیا کہ اسلام صحیح دین ہے سچا مذہب ہے ۔ اِس سے پہلے وہاں کے باشندوں کی شکایت کی وجہ سے بادشاہ ان مہاجرین کوطلب کرچکا تھا اور اِن سے گفتگو کرچکا تھا، جعفر طیار رضی اللہ عنہ نے گفتگو کی تھی اورمقامی باشندوں نے بادشاہ سے جو شکایت کی تھی وہ یہ کہ یہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کو خد ا نہیں مانتے، مریم علیہا السلام کو نہیں مانتے، تو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے سورة مریم کی وہ آیات پڑھیں کہ جن میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کا واقعہ پورا تفصیل سے ہے۔ 
توبادشاہ مذہبی آدمی تھا اُس کو مذہبی معلومات تھیں، اُس نے کہا کہ یہی صحیح عقیدہ ہے ہمیں ہماری کتابیں بھی یہی بتلاتی ہیں اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ اِن کے خلاف شکایت غلط اور بے بنیاد ہے۔ بادشاہ ان لوگوں سے مانوس ہوکر زیادہ قریب ہوا تو پھر مشرف بہ اِسلام ہوگیا، اَصحمة اِن کا نام تھا۔ 
 شاہِ حبشہ کی تخت نشینی کا واقعہ  : 
یہ درباری لوگ جو تھے اُس کے وزراء وغیرہ وہ اچھے خاصے چھائے ہوئے تھے حکومت پر۔ بادشاہ کا نام اور اپنا کام کرتے تھے یہ لوگ۔ بادشاہ سے اِن لوگوں نے کہا کہ یہ ( اسلام قبول کر کے) آپ نے کیا کیا؟ تو اُس نے کہا کہ مجھے یہ حکومت تم لوگوں نے نہیں دی ہے خدا نے دی ہے، تو مجھے تمہاری پرواہ نہیں۔
 اُس کا واقعہ یہ ہوا تھا کہ وہ اپنے باپ کے مرنے کے بعد اَکیلا تھا باپ بادشاہ تھا جب اُس کا اِنتقال ہوا تو جو اَراکین ِ سلطنت تھے اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم اِس کو بادشاہ تسلیم کرلیں تو یہ اَکیلا ہے آگے خدا جانے  اِس کی اَولاد ہوتی ہے نہیں ہوتی،تو اِس سے بہتر ہے کہ بادشاہ کا جو بھائی ہے اُس کو ہم بادشاہ بنالیں اور اُس کے تھے دَس گیارہ لڑکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن میں سے آگے کو بادشاہ کا سلسلہ چلتا ہی رہے گا کوئی نہ کوئی  تخت نشین ہوگا ہی۔ اُنہوں نے اُس کو بادشاہ بنالیا، اَب اُس کا یہ ہوا کہ اُس کے جتنے لڑکے تھے سب نالائق  تھے اور اُسے پھر اِسی بھتیجے سے تعلق ہوگیا، گویا شہزادے سے۔ تعلق بھی اِتنا کہ اَراکین ِ دولت سمجھنے لگے کہ اگر اِس کا اِنتقال ہو تو یہ اُسی بھتیجے کو پھر بٹھادے گا۔ تو اِس لیے اُنہوں نے سازش کی اور اس کو اغوا کرلیا اور لےa
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 5 1
4 شاہِ حبشہ کی تخت نشینی کا واقعہ : 6 3
5 شاہِ حبشہ تابعی تھے : 7 3
6 حضرت عمرو بن العاص کی مدح : 7 3
7 عرب کے چار دانا 8 3
8 سیانوں کی نصیحت پر کان نہ دَھرنے کا نقصان : 8 3
9 حضرت علی و معاویہ نے حرمین کو باہمی لڑائیوں سے بچائے رکھا : 8 3
10 حضرت قیس کی چھٹی حس اور حضرت معاویہ کا پچھتانا : 9 3
11 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
12 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 11
13 معارف و حقائق : 10 11
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 12 11
15 جواب کا منتظر 17 11
16 احادیث ِمبارکہ اور رمضان المبارک 18 1
17 تقریب ختم ِ بخاری شریف 21 1
18 ( بیان حضرت مولانا سید اَرشد صاحب مدنی مدظلہم العالی ) 23 17
19 علم ِ حدیث میں مشغولیت نبی علیہ السلام سے قربت : 23 17
20 حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کا کشف : 24 17
21 حدیث سے تعلق برقرار رہنا چاہیے : 24 17
23 ( بیان حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہ العالی ) 26 17
24 بڑی تنظیم چھوٹی میں ضم نہیں ہوسکتی : 27 17
25 فنا کی برکات : 27 17
26 تمام چھوٹی جماعتیں بڑی جماعت میں ضم ہوجائیں : 28 17
27 مدارس میں سیاست نہیں ہوتی مگر سیاستدان تیار ہوتے ہیں : 29 17
28 جتنی زیادہ چھوٹی چھوٹی تنظیمیں ہوں گی اُتنا ہی ایجنسیوں کا کام آسان ہوگا : 29 17
29 علماء اور طلباء کے لیے چند دُعائیں : 30 17
30 سورۂ کہف کا معمول : 31 17
33 مرثیہ مولانا عبد الرشید غازی 32 1
34 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 33 1
35 مکاری اور چالاکی کا مرض : 33 34
36 زیادہ بولنے کا مرض : 34 34
37 بدگمانی : 35 34
38 لعن طعن اور کوسنے کا مرض : 35 34
39 حسد : 36 34
40 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 1
41 وفیات 39 1
42 ظہار اور روزہ توڑنے میں کفارہ بالصوم 40 1
43 مضمون کا مقصد : 40 42
44 خصوصیت کا دعوٰی اور اُس کا جواب : 44 42
45 اِس کلام پر ہمارا تبصرہ : 48 42
46 درس ِ حدیث 48 1
47 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
48 یہودی خباثتیں 52 1
49 ١٠۔ پروٹوکول کا خلاصہ : 52 48
50 صہیونیت یہودیوں کا نیا دین : 54 48
51 یہودی مؤرخ مزید کہتا ہے : 55 48
52 دینی مسائل 56 1
53 ( بیویوں میں برابری کرنے کا بیان ) 56 52
58 تقريظ وتنقيد 57 1
59 اخبار الجامعہ 60 1
Flag Counter