ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2007 |
اكستان |
|
میں بھی معترف ہوں۔ میں اَب آپ کا زیادہ وقت نہیں لینا چاہتا۔ آپ عدیم الفرصت ہیں اور میں بیکار محض۔ جواب کا منتظر فیض عالم 8-9-(76) مقطع میں آپڑی ہے سخن گسترانہ بات کیا آپ اِس ضمن میں بھی میری رہنمائی فرماسکتے ہیں کہ ٧٨٦ کیا ہے۔ جو آپ کے خطوط کے شروع میں لکھتا ہوتا ہے۔ اگر اِسے بسم اللہ کے عدد کہا جائے تو ذرا اَبجد کے حساب سے خود جمع کرکے دیکھئے کہ آیا واقعی بسم اللہ کے اَعداد ٧٨٦ ہیں۔ آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ بسم اللہ کے اَعداد ٧٨٦ نہیں۔ یہاں بعض اَصحاب کہتے ہیں کہ ہم خطوط پر بسم اللہ نہیں لکھتے کہ کہیں بے ادبی نہ ہو۔ مگر سلیمان علیہ السلام نے وَاِنَّہ مِنْ سُلَیْمٰنَ کے بعد بسم اللہ ہی لکھی۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ جس کی طرف خط لکھ رہا ہوں وہ کون صاحبہ ہیں۔ آپ کا جواب آنے پر ٧٨٦ کے متعلق عرض کروں گا کہ یہ کیا ساز ش ہے۔ والسلام شب آخر آمد و افسانہ از افسانہ مے خیزد التفقہ فی الدین کے مقدمہ کے متعلق چند اَحباب نے لکھا کہ تم سے کچھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔ مگر میں آپ سے اُمید کرتا ہوں کہ آپ ''ابویزید محمددین بٹ'' کے قول کی روشنی میں نہیں بلکہ اِنصاف کی روشنی میں جانچیں۔ اب مشکل یہ ہے کہ آپ کے تدریسی مشاغل آپ کو بمشکل وقت دیتے ہوں گے کہ آپ اِس قسم کی کتب کا مطالعہ کریں۔ بہرحال ڈاکٹر اِسرار احمد صاحب ٢٠ اکتوبر کو تشریف لارہے ہیں۔ اُن کی یہ تشریف آوری نجی قسم کی ہوگی۔ اگر آپ بھی زحمت گوارا فرمائیں تو بڑا اچھا رہے گا۔ شاید جناب یوسف سلیم صاحب چشتی بھی تشریف لائیں۔ فی الحال اُن سے دریافت نہیں کیا۔ ( جاری ہے)