ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
¾اكستان Ù |
|
(٢٧) اگر کوئی شخص رکوع میں سَبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھ لے تو سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٢٨) اگر کوئی شخص رکوع کی تسبیحات بلند آواز سے پڑھ لے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٢٩) رکوع سے کھڑے ہوکر قومہ میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ لٹکانا؟ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٠) اگر کوئی شخص رکوع یا قومہ میں کچھ نہ پڑھے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣١) قومہ میں دُعاء کی طرح ہاتھ اُٹھاکر قنوت پڑھنا اور منہ پر ہاتھ پھیرکر سجدہ میں جانا اِس کے لیے کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٢) سجدہ کی تکبیر امام کے لیے بلند آواز سے سنت ہے اور مقتدی اور منفرد کے لیے آہستہ کہنا سنت ہے ۔کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٣) امام، منفر اور مقتدی کے لیے سجدہ کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنت ِمؤکدہ ہے۔ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٤) اگر سجدہ کی تسبیحات بلند آواز سے پڑھی جائیں تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٥) دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے وقت امام کے لیے بلند آواز سے اور مقتدی کے لیے آہستہ آواز سے تکبیر کہنا سنت ِمؤکدہ ہے۔ صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٦) دوسری رکعت کے شروع میں رفعِ یدین کرنا منع اور حرام ہے۔ ایک صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟ (٣٧) دو رکعت کے بعد قعدہ بیٹھنا فرض ہے یا واجب؟ سنت ہے یا نفل؟ کوئی صحیح، صریح اور غیر معارض حدیث پیش کریں؟