ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2007 |
اكستان |
|
غرض یزید کی حرمین سے بدسلوکی کا اثر یہ ہوا کہ بنی اُمیہ کی حکومت رُوئے زمین سے ختم ہوگئی۔ دوبارہ مروان نے اِسے قائم کرنا شروع کیا لیکن صرف چھ ماہ بعد ٦٥ ھ میں اُس کا انتقال ہوگیا پھر اُس کے بیٹے عبد الملک اور حجاج بن یوسف نے کوشش اور لڑائیاں شروع کیں حتّٰی کہ جمادی الاولیٰ ٧٣ ھ میں کامیاب ہوا۔ ابن زبیر کو حجاج نے شہید کردیا اس لیے یزید کے مداح حجاج کی بھی تعریفیں کرتے ہیں کیونکہ اُس کی کمان میں دوبارہ بنواُمیہ کی حکومت قائم ہوئی۔ حامد میاں غفرلہ' 4ذیقعدہ ١٤٠٤ ھ ٢ اگست ١٩٨٤ء جامعہ مدنیہ لاہور بقیہ : درس حدیث عین اُس وقت توپریشانی تھی اور سمجھ میں نہیں آتا تھا کسی کے کچھ، تو حضرت ِحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ۖ سے عرض کیا کہ جناب اگر اپنا خلیفہ بنادیں تو اچھا ہو۔ توفرمایا کہ اگر میں خلیفہ بنادوں تو پھر تو اُس کی اِطاعت فرض ہوگئی۔ اگر اِطاعت نہیں کروگے تو پھر عذاب نازل ہوگا خدا کی طرف سے، تو میرا خلیفہ بنانا بہتر نہیں ہے تمہارے حق میں۔ ہاں یہ ہے مَاحَدَّثَکُمْ حُذَیْفَةُ فَصَدِّقُوْہُ جو حذیفہ تم لوگوں کو بتلائیں تو تم اُنہیں کہنا یہ صحیح ہے اور مَا اَقْرَأَکُمْ عَبْدُ اللّٰہِ فَاقْرَئُ وْہُ جو عبد اللہ بن مسعود تمہیں پڑھائیں وہ تم پڑھو۔ اللہ تعالیٰ آخرت میں ہم سب کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے اور اِن کا ساتھ اپنے فضل سے عطا فرمائے۔ اختتامی دُعاء ……